فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Saturday, April 6, 2019

ملزم حمزہ شہباز کو آگاہ کیا جاتاہےکہ قانون کو ہاتھ میں نہ لیں، نیب لاہور

لاہور : نیب لاہور کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کی گرفتاری قانونی اقدام ہے، گرفتاری کےوارنٹ قانون کےمطابق اورہرلحاظ سےقابل عمل ہیں ، ملزم حمزہ  شہبازکو آگاہ کیا جاتاہے کہ قانون کوہاتھ میں نہ لیں اور گرفتاری دے دیں۔

تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے حمزہ شہباز کی گرفتاری سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا ، جس میں کہا حمزہ شہباز کی گرفتاری قانونی اقدام ہے سیاست کی نذرنہ کیا جائے، قانون کی نظر میں تمام ملزمان برابر ہیں۔

نیب کا کہنا ہے گرفتاری کےوارنٹ قانون کےمطابق اورہرلحاظ سےقابل عمل ہیں ، کارکن اورگارڈسیاسی رہنماؤں کی آشیربادپرماحول خراب کررہےہیں، ن لیگی کارکن اورگارڈکارسرکار میں مداخلت کےمرتکب ہورہےہیں، وارنٹ پرعمل اورسیکیورٹی کےپیش نظررینجرزکوطلب کرنیکافیصلہ کیا۔

اعلامیہ میں کہا ملزم حمزہ شہبازکو آگاہ کیا جاتاہےکہ قانون کوہاتھ میں نہ لیں اور قومی ادارےسےتعاون کرتےہوئےگرفتاری دےدیں۔

مزید پڑھیں : نیب ٹیم حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے شہبازشریف کی رہائش گاہ پہنچ گئی

خیال رہے نیب کی ٹیم حمزہ شہباز کو  گرفتار کرنے کے لئے شہباز شریف کی رہائش گاہ کے باہر موجود ہیں  جبکہ پولیس اور رینجرز کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

کارکنان  کی جانب سے  رہائش گاہ کےسامنے احتجاج  کر رہے ہیں اور دھرنا دے دیا ہے، پولیس اہلکاروں کو  دھکے دیئے اور دھمکیاں دیں،  کارکنان کا کہنا ہے کسی صورت نیب کو حمزہ شہبازکوگرفتار نہیں کرنےدیں گے۔

The post ملزم حمزہ شہباز کو آگاہ کیا جاتاہےکہ قانون کو ہاتھ میں نہ لیں، نیب لاہور appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2YTK2v2
via IFTTT

No comments:

Post a Comment