فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Saturday, April 6, 2019

حمزہ گرفتاری دیں، اگر ضمانت بنتی ہے تو مل جائے گی: شہزاد اکبر

کراچی: وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کا وارنٹ جاری ہوا ہے تو گرفتاری ہر صورت دینی چاہیئے۔ کارکنان کو استعمال کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔ حمزہ گرفتاری دیں، اگر ضمانت بنتی ہے تو مل جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے قانون کی تشریح کردی ہے، وارنٹ جاری ہوا ہے تو گرفتاری ہر صورت دینی چاہیئے۔ کارکنان کو استعمال کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کے چھوٹے بھائی کو نیب نے طلب کر رکھا ہے، حمزہ شہباز کے چھوٹے بھائی فرار ہیں انہیں بھی کئی نوٹس مل چکے ہیں۔ اپنے ملازمین کو استعمال کر کے منی لانڈرنگ کی گئی ہے۔ حمزہ شہباز گرفتاری دیں، اگر ضمانت بنتی ہے تو مل جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز نے پٹیشن فائل کردی ہے جس پر نیب کو نوٹسز جاری ہوں گے، لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ مختلف کیسز میں آیا تھا۔ سپریم کورٹ نے بعد میں لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ مسترد کیا تھا۔

شہزاد اکبر نے مزید کہا کہ نیب کے اپنے قانون میں بھی ہے کہ کسی بھی وقت گرفتاری کر سکتے ہیں، یہ غلط بات ہے اہلکار باہر کھڑے ہیں اور آپ گھر میں چھپ کر بیٹھے ہیں۔

خیال رہے کہ نیب کی ٹیم مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے کے لیے ان کی رہائشگاہ پر موجود ہے تاہم حمزہ شہباز شریف گرفتاری دینے سے گریزاں ہیں اور تصادم کی صورتحال پیدا کر رہے ہیں۔

ان کی رہائشگاہ کے باہر اس وقت کارکنان کی بڑی تعداد جمع ہوگئی ہے جو نیب ٹیم کے خلاف نعرے بازی کر رہی ہے۔

The post حمزہ گرفتاری دیں، اگر ضمانت بنتی ہے تو مل جائے گی: شہزاد اکبر appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2G35bLY
via IFTTT

No comments:

Post a Comment