
اسلام آباد : چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ میں خطاب کرنے والے پہلے پاکستانی ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ، کیمبرج یونیورسٹی سے ونسٹ چرچل سمیت کئی اہم رہنماخطاب کرچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کیمبرج یونیورسٹی لندن نے چیف جسٹس آصف سعیدکھوسہ کو خطاب کے لئے مدعوکر لیا ، جسٹس آصف سعید نے دعوت قبول کرلی، وہ 9 جون کو خطاب کریں گے۔
اس کے ساتھ ہی جسٹس آصف سعید نے ایک اعزاز اپنے نام کرلیا ، وہ کیمبرج یونیورسٹی کی تاریخ میں وہ پہلے پاکستانی ہیں جنہیں کیمبرج یونیورسٹی میں خطاب کی دعوت دی گئی ہے۔
چیف جسٹس آصف کھوسہ کے ساتھ ملائیشیا اورنیپال کے وزرائے اعظم بھی مدعو کیا گیا ہے۔
خیال رہے کیمبرج یونیورسٹی سے ونسٹ چرچل سمیت کئی اہم رہنماخطاب کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے ملک کے 26 ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا، انھوں نے ایل ایل ایم کی ڈگری بھی کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ سے حاصل کی۔
بطور جج اپنے 18 سالہ کیرئر میں انہوں نے 50 ہزار سے زائد مقدمات کے فیصلے سنائے ہیں، نوازشریف کے خلاف پاناما کیس کا تفصیلی فیصلہ بھی انہی کے زورِ قلم کا نتیجہ تھا۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ نے پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کیا تھا جبکہ وہ کئی اہم کیسز کی سماعت کرنے والے بینچز کاحصہ رہے، انہوں نے چارکتابیں بھی تصنیف کیں۔
چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس آصف سعید کھوسہ منصفِ اعلیٰ کے منصب پر347 دن فائز رہنے کے بعد رواں سال 20 دسمبر. کو ریٹائر ہو جائیں گے۔
The post چیف جسٹس آصف کھوسہ کیمبرج یونیورسٹی میں خطاب کرنے والے پہلے پاکستانی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2QmxJmW
via IFTTT
No comments:
Post a Comment