فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Friday, May 24, 2019

کوئٹہ:پشتون آبادکی رحمانیہ مسجدمیں دھماکا،متعددافرادزخمی

کوئٹہ دھماکا

کوئٹہ : شہر کے نواحی علاقے میں مسجد میں بم دھماکا ہوا ہے جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ دھماکہ آج نماز جمعہ کے دوران کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں واقع رحمانیہ مسجد میں ہوا ہے ، دھماکے کے وقت مسجد میں جمعے کی نماز جاری تھی اور مسجد نمازیوں سے کھچاکھچ بھری ہوئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو ذرائع بھاری تعداد میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں، دھماکے سے متاثر ہونے والے نمازیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ سب سے قریب سول اسپتال کوئٹہ ہے جہاں اب تک پانچ زخمی منتقل کیے جاچکے ہیں جبکہ کئی زخمیوں کو قریبی نجی اسپتال بھی منتقل کیا گیا ہے۔ سانحے میں ہلاکتوں کا بھی اندیشہ ہے۔

دھماکے کی نوعیت شدید تھی جس سے آس پاس کی کئی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں اور علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو حصار میں لے کر واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔


یہ خبر ابھی اپ ڈیٹ کی جارہی ہے

The post کوئٹہ:پشتون آبادکی رحمانیہ مسجدمیں دھماکا،متعددافرادزخمی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2YOwFLY
via IFTTT

No comments:

Post a Comment