
تل ابیب : اسرائیل میں بدنام زمانہ ڈارک نیٹ پر کے ذریعے منشیات و اسلحے کی تجارت کے الزام میں دو مشتبہ یہودیوں کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی سیکیورٹی ادارے فیڈرل بیورو انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کی مدد سے اسرائیلی پولیس نے غیر قانونی اسلحے اور منشیات کی فروخت میں ملوث یہودیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مشتنہ افراد ڈارک ویب سائٹ پر غیر قانونی اور جرائم پیشہ سرگرامیوں میں ملوث تھے، اس سے قبل جرمنی سمیت کئی یورپی ممالک میں مذکورہ گروپ کے افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ملزمان ڈارک ویب کے ذیعے سوشل میڈیا صارفین کو دیگر ویب سائٹس کی جانب رہنمائی کرتے تھے جسے غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال کیا جارہا تھا۔
خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ تمام ڈارک نیٹ ورک باہمی تعاون سے کام کرتی ہیں اور ایک دوسرے کے جرائم کی پردہ پوشی بھی کرتی ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزمان مذکورہ ویب سائٹس سے بٹ کوائن کے ذریعے رقوم کا تبادلہ کرتے تھے، اسرائیلی پولیس کی جانب سے مذکورہ کیس کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے ڈارک ویب سے منسلک دو مشتبہ یہودیوں کو گرفتار کرکے تل ابیب کی عدالت میں پیش کردیا تھا۔
مزید پڑھیں : عالمی پولیس کی بڑی کارروائی، ڈارک نیٹ کا وال اسٹریٹ بند، تین گرفتار
خیال رہے کہ دو روز قبل جرمنی میں بدنام زمانہ ڈارک نیٹ پر دنیا کا دوسرا بڑا جرائم پیشہ پلیٹ فارم بند کیا گیا تھا، پولیس نے تین ملزمان کو بھی گرفتار کیا تھا۔
اس پلیٹ فارم پر چوری شدہ ڈیٹا، جعلی دستاویزات اور منشیات فروخت کی جا رہی تھیں، بین الاقوامی پولیس اس پلیٹ فارم کی ایک عرصے سے خفیہ طور پر چھان بین میں لگی ہوئی تھی جن کی مدد سے آخر کار تین ملزمان جرمنی میں پکڑے گئے تھے۔
The post ڈارک ویب پر منشیات و غیر قانونی اسلحلے کی فروخت میں ملوث دو اسرائیلی گرفتار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2ZVYeUK
via IFTTT
No comments:
Post a Comment