
لاہور : سیاسی رہنماؤں نے داتادربارکےباہردھماکےکی شدیدمذمت کرتے ہوئے انسانی جانوں کےضیاع پراظہارافسوس کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعائیں کیں۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے داتادربارکےباہردھماکےکی شدیدمذمت کرتے ہوئے انسانی جانوں کےضیاع پراظہارافسوس کیا اور کہا امن وامان کی بگڑتی صورتحال تشویشناک ہے، غورکرنا ہوگا واقعات دوبارہ کیوں ہورہے ہیں ، مزارات کےقریب دہشت گردی کرنے والے مسلمان نہیں ہوسکتے۔
ایسےبزدلانہ ہتھکنڈوں سےدشمن حوصلےپست نہیں کرسکتا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمودخان کی سانحہ داتادربار کی مذمت کرتے ہوئے واقعےمیں قیمتی انسانی جانوں کےضیاع پردکھ کااظہار کیا اور کہا دکھ کی اس گھڑی میں پنجاب کےعوام کےساتھ ہیں، ایسےبزدلانہ ہتھکنڈوں سےدشمن حوصلےپست نہیں کرسکتا، معصوم انسانیت کونشانہ بناناقابل مذمت ہے۔
دہشت گردی کےسامنےکسی قیمت پرنہیں جھکیں گے، صمصام بخاری
وزیراطلاعات پنجاب صمصام علی بخاری نے داتادرباردھماکےکی مذمت کرتے ہوئے کہا معصوم شہریوں کاخون بہانےوالےانسانیت کےدشمن ہیں، انسانی جانیں لینےوالےدرندوں کوانجام تک پہنچائیں گے ، دہشت گردی کےسامنےکسی قیمت پرنہیں جھکیں گے۔
شہریوں کاخون بہانے والے دہشت گردانسانیت کےدشمن ہیں،وزیرتوانائی پنجاب
وزیرتوانائی پنجاب ڈاکٹراخترملک کی داتادربار دھماکےکی مذمت کرتے ہوئے شہداکےلواحقین سےتعزیت اورہمدردی کااظہار کیا اور کہا شہریوں کاخون بہانے والے دہشت گردانسانیت کےدشمن ہیں، دہشت گردمذموم مقاصدمیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
ماہ صیام میں دہشت گردی اسلام دشمن عناصرکاشاخسانہ ہے ،اسد قیصر
اسپیکرقومی اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکر نے بھی سانحہ داتادربار کی مذمت کرتے ہوئے شہیدوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ، اسد قیصر نے کہا ماہ صیام میں دہشت گردی اسلام دشمن عناصرکاشاخسانہ ہے، ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، دشمن مذموم مقاصد کیلئے بدامنی پھیلاناچاہتے ہیں۔
دہشت گردامن سبوتاژ کر کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے، صادق سنجرانی
چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی کی داتادربار کےقریب دھماکےکی مذمت کرتے ہوئے کہا دہشت گردامن سبوتاژ کر کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔
رمضان میں دہشت گردی پاکستان،مسلمانوں کابدترین دشمن ہی کرسکتاہے، اسد عمر
رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے داتادربار دھماکےکی مذمت کرتے ہوئے کہا رمضان میں دہشت گردی پاکستان،مسلمانوں کابدترین دشمن ہی کرسکتاہے، دھماکے میں جاں بحق افرادکےلواحقین کواللہ صبرعطاکرے ، دہشت گردی کےحقیقی ذمے داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔
داتا دربار دھماکے میں ملوث درندوں کوقانون کی گرفت میں لایا جائے، بلاول
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے لاہورمیں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس کیا اور کہا داتا دربار دھماکے میں ملوث درندوں کوقانون کی گرفت میں لایا جائے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا مقدس مہینے میں خون بہانے والے شیطانیت کے پیروکار ہیں، بربریت کےبیوپاریوں کومرکزی دھارےمیں لانے نہیں اکھاڑپھینکنےکی ضرورت ہے، افسوس ہے،دائیں بازوکی حکومتیں نیشنل ایکشن پلان سردخانےسےنکالنانہیں چاہتیں، سیکیورٹی اداروں کے ساتھ پولیس کی قربانیاں بھی ناقابل فراموش ہیں۔
آصف زرداری نے لاہور میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پراظہار افسوس کیا۔
The post سیاسی رہنماؤں کی داتادربار کے باہر دھماکے کی شدید مذمت appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2Lvkvps
via IFTTT
No comments:
Post a Comment