فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Monday, September 30, 2019

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، نیب کی خورشید شاہ کے15 دن کے مزید ریمانڈ کی استدعا

سکھر:آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنما خورشیدشاہ کو احتساب عدالت میں پیش کردیا گیا ، جہاں نیب نے عدالت سے 15 دن کے مزید ریمانڈ کی استدعا کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب ) کی جانب سے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشیدشاہ کو 9روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت پہنچادیا گیا ، خورشید شاہ کی پیشی کےموقع پرپیپلزپارٹی کے اہم رہنما رضاربانی، اعتزازاحسن، قمرزمان قاہرہ، چودھری منظور  احمد، ناصرحسین شاہ اوردیگر رہنما موجود ہیں جبکہ پولیس نے سیکورٹی انتہائی سخت اقدامات کیے ہیں۔

سماعت میں نیب کی جانب سے خورشیدشاہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعاکی گئی ، خورشیدشاہ کی جانب سےکیس میں رضاربانی پیش ہوئے اور نیب کو مزید ریمانڈ دینے کی مخالفت کردی۔

رضاربانی نے کہا تمام کاغذات میرے ساتھی وکیل مکیش کمار کے پاس ہیں، جس پر خورشیدشاہ کےایک وکیل کی عدم موجودگی پر سماعت آدھے گھنٹے کیلئے ملتوی کی گئی۔

جج نے ریمارکس میں کہا شاہ صاحب جب تک آپ کےوکیل آ جائیں،آدھےگھنٹہ کارروائی معطل کرتے ہیں، نیب عدالت کاکورٹ روم چھوٹاہے، آپ تمام کھڑے افراد کو بیٹھنےکےلئےنہیں کہہ سکتا، دوردورسےلوگ آئےہیں مگرجگہ کی کمی کےباعث کھڑےہیں۔

خورشیدشاہ کے وکیل مکیش کمار احتساب عدالت پہنچے تو سماعت کا دوبارہ آغاز ہوا ، نیب نے بتایا کہ خورشیدشاہ کاگھررفاہی پلاٹ پربناہواہے اور ان کا گھر    60 ملین روپے کی لاگت سےبنا، گھر کی تعمیرآمدن سے زائداثاثہ جات کی مد میں آتی ہے۔

نیب کی جانب سے مزید کہنا تھا کہ خورشیدشاہ خاندان کے10بینک اکاؤنٹس ہیں اور ان بینک اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشنز ہوئیں، خورشیدشاہ کی بے نامی بہت ساری جائیدادیں ہیں۔

نیب نے احتساب عدالت سے15دن کے مزید ریمانڈ کی استدعاکر دی ، جس پر وکیل مکیش کمار نے دلائل میں کہا خورشیدشاہ کوسیاسی انتقام کانشانہ بنایا جارہا ہے، ہائی کورٹ پہلےہی ان الزامات سے خورشیدشاہ کوبری کرچکی ہے، آپ کےحکم کے باوجود مجھے اکیلے خورشید شاہ سے ملنے نہیں دیاجاتا،وکیل

خورشید شاہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ انکوائری افسرکےسامنےمیں اپنےموکل سےکیابات کروں، نیب افسرکہتےہیں آپ خورشیدشاہ سے صرف اردو میں بات کریں گے ، نیب کےپاس کوئی ثبوت نہیں، خورشیدشاہ کےخلاف کوئی ثبوت ہےتوآپ کےسامنےکیوں نہیں لاتے۔

وکیل مکیش کمار نے کہا 5 سو ارب سےکہانی شروع ہوئی جواب 4پلاٹس پررک گئی ہے باہرسےنیب افسران کوسکھرلاکرصرف ہراساں کیاجارہاہے۔

نوازدورحکومت میں بھی خورشیدشاہ کااحتساب ہوا، دوسرااحتساب مشرف دورمیں شروع ہوا، اب میرےموکل کایہ تیسرااحتساب کاعمل شروع ہواہے، انشااللہ اس  بار بھی آپ کی عدالت خورشیدشاہ کوباعزت بری کرےگی۔

خورشیدشاہ کے سابقہ کیسزمیں 5 عدالتی آرڈر نیب عدالت میں پیش کئے گئے۔

یاد رہے 18 ستمبر کو نیب سکھر اور راولپنڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے آمدن سے زاید اثاثہ جات کیس میں خورشید شاہ کو گرفتار کیا تھا ۔

The post آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، نیب کی خورشید شاہ کے15 دن کے مزید ریمانڈ کی استدعا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2nhIbC8
via IFTTT

No comments:

Post a Comment