فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Monday, September 30, 2019

چین کا قومی دن آج منایا جارہا ہے، بیجنگ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

چین کا قومی دن

بیجنگ : چین میں قومی دن کے موقع پر دارالحکومت بیجنگ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، سڑکوں پر پولیس کی نفری میں اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ شہر میں ڈرون اڑانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق چین میں آج یکم اکتوبر کوقومی دن کے موقع پر تیانمن اسکوائر پر بڑے پیمانے پر ملٹری پریڈ کی جارہی ہے، جس میں 15 ہزار اہلکار، 160 سے زائد ایئر کرافٹ500 سے زائد جنگی سامان شامل ہوگا۔

قومی دن کے موقع پر شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، تیانمن اسکوائر کے ارد گرد کی سڑکیں بند ہیں جبکہ شہر میں ڈرون کے ساتھ کبوتر اور پتنگیں اڑانے پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔

چینی حکام کی خواہش ہے کہ اس بار شاندار فوجی پریڈ کو پورا چین اپنے ٹی وی سیٹ پر دیکھے اور اس کے لیے انتہائی غریب گھرانوں میں 6 لاکھ سے زائد ٹی وی تقسیم کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ بیجنگ میں گزشتہ ماہ سے سیکیورٹی اہلکاروں کی پریڈ کی ریہرسل جاری تھی۔

ایک پریڈ کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں تو دوسری طرف حکومت کو یہ احساس ہوا کہ اگر اس منظر سے خود چینی عوام محروم رہے تو اس کا کوئی فائدہ نہیں۔

اسی بنا پر مختلف حکومتی محکموں نے چین میں مقامی طور پر بنے 32 انچ ایل ای ڈی ڈسپلے غریب گھرانوں میں تقسیم کرنا شروع کردیئے ہیں۔

The post چین کا قومی دن آج منایا جارہا ہے، بیجنگ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2mR0E8G
via IFTTT

No comments:

Post a Comment