فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Sunday, September 29, 2019

پالتو کتوں کو 24 گھنٹے باندھے رکھنے پر 4 ہزار ڈالر جرمانہ ہوگا

پالتو کتے

کینبرا : آسٹریلوی حکومت کی جانب سے جانوروں کے حقوق کی ادائیگی اور فلاح و بہبود کےلیے سخت قوانین بنائے جارہے ہیں جس کے تحت پالتو جانور پالنے والے افراد پر جانوروں کے حقوق ادا نہ کرنے پر جرمانہ عائد ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلو ی حکومت نے مذکورہ قوانین پر عمل درآمد کا آغاز دارالحکومت کینبرا میں شروع کردیا ہے جس کے بعد دارالحکومت میں مقیم وہ افراد جنہوں نے جانور پالے ہوئے ہیں بالخصوص کتے اگر ان کے ساتھ دن میں ایک مرتبہ چہل قدمی نہیں کی تو 4 ہزار آسٹریلوی ڈالر جرمانے کا سامنا کرپڑسکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ حکام کی جانب سے دارالحکومت میں نافذ کردہ ترمیمی بل میں پالتو جانوروں کی بہبود کو بہتر بنانے کےلیے مالکان پر سخت جرمانے بھی شامل ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق بل کےتحت پالتو جانوروں کے مالکان اگر اپنے جانور کو بنیادی سہولیات جیسے کھانا، پانی اور رہائش فراہم نہیں کرپائے تو انہیں بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہناتھا کہ نئےقانون کے نفاذ کے بعد کتے پالنے والے افراد جو اپنے کتوں کو 24 گھنٹے باندھ کے رکھتے ہیں اگر دن میں 2 گھنٹے کھلا نہ چھوڑا اور ان کے ساتھ کچھ دیر چہل قدمی نہ کی تو وہ قانون کے سکنجے میں ہوں گے۔

The post پالتو کتوں کو 24 گھنٹے باندھے رکھنے پر 4 ہزار ڈالر جرمانہ ہوگا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2opVTDb
via IFTTT

No comments:

Post a Comment