فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Sunday, September 29, 2019

جہازوں کی شمولیت سے جنگی صلاحیتوں، قیام امن کی استعداد میں اضافہ ہوگا، نیول چیف

کراچی: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا ہے کہ مِلجَم کلاس جنگی جہازکی اسٹیل کٹنگ کی تقریب پاک ترک دوستی کا تابندہ باب ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترکی کے شہر استنبول کے نیول شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے لیے تیار جدید ترین مِلجَم کلاس جنگی جہاز کی اسٹیل کٹنگ کی تقریب ہوئی، ترک صدر اور نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود نے مشترکہ اسٹیل کٹنگ کی۔

پاک بحریہ کے تیار کیا جانے والا یہ جہاز تباہ کن ہتھیاروں، ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔

نیول چیف کا کہنا ہے کہ جہازوں کی شمولیت سے جنگی صلاحیتوں، قیام امن کی استعداد میں اضافہ ہوگا۔

پاک بحریہ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اسٹیل کٹنگ کی تقریب پاک ترک دوستی کا تابندہ باب ہے، دونوں ملکوں میں دیرینہ دوستی کی بہترین مثال ہے۔

پاک بحریہ کو نا قابل تسخیر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں: نیول چیف

یاد رہے کہ رواں سال 11 جون کو نیول چیف کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کو نا قابل تسخیر فورس بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں، میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، سی پیک اور گوادر بندر گاہ سے بے پناہ سمندری وسائل جڑے ہیں۔

پاک بحریہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سی پیک سے ہمیں من حیث القوم استفادے کی ضرورت ہے، وسائل کے حصول اور دنیا پر اپنی بالا دستی قائم کرنے کے لیے ملکوں کے درمیان نئی صف بندیاں ہو رہی ہیں۔ پاکستان کے پاس بیش بہا بحری وسائل موجود ہیں۔ بحری وسائل استعمال کر کے ملکی معیشت کو مضبوط کیا جا سکتا ہے۔

The post جہازوں کی شمولیت سے جنگی صلاحیتوں، قیام امن کی استعداد میں اضافہ ہوگا، نیول چیف appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2meeTnF
via IFTTT

No comments:

Post a Comment