فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Sunday, September 29, 2019

پیپلزپارٹی کے آدھے رہنما پی ٹی ایم کی سوچ کے حامی ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد : وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا پیپلزپارٹی کےآدھےرہنماپی ٹی ایم کی سوچ کےحامی ہیں ، کچھ کو سمجھ نہیں آ رہا کہ کرنا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیپلزپارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی جس نظریےپرسیاسی قوت بنی وہ تونہیں رہا، پارٹی کےآدھےرہنماپی ٹی ایم کی سوچ کےحامی ہیں۔

،فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ کچھ جیےسندھ کو آئیڈیلائز کر رہے ہیں اور کچھ کو سمجھ نہیں آ رہاکہ کرناکیاہے، فرحت اللہ ہیجان کا شکارہیں ورنہ طارق فتح جیسے ناسور کی حمایت ناممکن ہے۔

یاد رہے پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ  بابر نے نیویارک میں طارق فتح پر حملے کی مذمت کی تھی۔

 

The post پیپلزپارٹی کے آدھے رہنما پی ٹی ایم کی سوچ کے حامی ہیں، فواد چوہدری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2nJC7SW
via IFTTT

No comments:

Post a Comment