فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Sunday, September 29, 2019

ہم نے بی بی سی طرز پرانگریزی چینل کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان، ترکی اور ملائیشیا نے بی بی سی طرز پرانگریزی چینل کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم نے میٹنگ میں بی بی سی کی طرز پر انگریزی چینل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انگریزی چینل کے ذریعے مسلمانوں کو درپیش مسائل اجاگر کریں گے، انگریزی چینل کے ذریعے اسلاموفوبیا کا مقابلہ کیا جائے گا۔

ترکی، ملائیشیا اور پاکستان کا انگریزی چینل کھولنے کا فیصلہ

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر پاکستان، ترکی اور ملائیشیا نے مشترکہ انگریزی چینل کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مشترکہ چینل پر مسلمانوں کی تاریخ پر پروگرام اور فلمیں پیش کی جائیں گی، چینل کا مقصد عالمی میڈیا کی نمائندگی کو یقینی بنانا ہے، مشترکہ چینل ہمارے مذہب کی صحیح ترجمانی کرے گا۔

The post ہم نے بی بی سی طرز پرانگریزی چینل کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم عمران خان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2ma0dWs
via IFTTT

No comments:

Post a Comment