فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Sunday, September 29, 2019

عالمی برادری متحد ہوکر ایران کوروکے ورنہ ، سعودی ولی عہد نے خبردار کردیا

ریاض : سعودی ولی عہد محمدبن سلمان نے خبردار کیا اگر دنیا ایران کوروکنے کیلئے متحد نہ ہوئی توتیل کی قیمتوں میں ناقابل یقین اضافہ ہوگا، جنگ عالمی معیشت کو تباہ کردے گی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد محمدبن سلمان نے مریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ایران نے ایٹم بم بنایا تو سعودی عرب بھی بنائے گا، ایران کوروکنےکیلئےدنیا کو متحد ہوناپڑے گا، دنیا متحد نہ ہوئی توتیل کی قیمتوں میں ناقابل یقین اضافہ ہوگا، جو کسی نے اپنی زندگی میں نہ دیکھی ہوں۔

سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ یمن میں ایران نقصان دہ کردارادا کررہاہے، سعودی عرب میں لوٹی دولت واپس لینےکیلئےکریک ڈاؤن ضروری تھا، یہ کریک ڈاؤن قوانین کے مطابق کیا گیا۔

جمال خاشقجی کے حوالے سے محمد بن سلمان نے کہا جمال خاشقجی کاقتل سعودی اہلکاروں کےہاتھوں ہوا، سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا حکم نہیں دیا، بطورسعودی رہنما ذمہ داری قبول کرتاہوں، یہ غلطی تھی۔اس بات کویقینی بنایا جائے گا کہ آئندہ ایسا نہ ہو۔

سعودی تیل تنصیبات پر حملے میں ایران کے ملوث ہونے  کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ  ایران کے ساتھ مسئلے پر فوجی کے بجائے سیاسی حل کو ترجیح دیں گے، ایران اور سعودی عرب کے درمیان جنگ عالمی معیشت کو تباہ کردے گی۔

مزید پڑھیں :  جمال خاشقجی میرے عہد میں قتل ہوا، ذمہ داری میری ہے، محمدبن سلمان

یاد رہے  چند روز قبل امریکی نشریاتی ادارے پی بی ایس نے انکشاف کیا تھا کہ ’دی کراؤن پرنس آف سعودیہ عربیہ‘ کے نام سے بننے والی فلم کے پری ویو میں بن سلمان نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’جمال خاشقجی کا قتل میری نگرانی ہوا ہے کہ کیونکہ یہ میرا دور اقتدار ہے‘۔

The post عالمی برادری متحد ہوکر ایران کوروکے ورنہ ، سعودی ولی عہد نے خبردار کردیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2nI2eK6
via IFTTT

No comments:

Post a Comment