فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Sunday, September 29, 2019

جس ارادے سے امریکا گئے اللہ نے کامیابی دی ، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا جس ارادےسے امریکا گئے اللہ نے کامیابی دی، امریکا بھی لاک ڈاؤن اور کرفیو کے خاتمے کا مطالبہ کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے اپنے بیان میں کہا اللہ تعالی اورپاکستانی قوم کے شکرگزارہیں، جس ارادے سے امریکا گئے اللہ نے کامیابی دی، آج کشمیر کا مسئلہ دنیا میں اجاگر ہوچکا ہے۔

شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ نیویارک میں کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے بڑا مظاہرہ ہوا، وزیراعظم کی تقریرکےبعدمقبوضہ وادی میں بھی مظاہرےہوئے۔

وزیر خارجہ نے کہا امریکابھی لاک ڈاؤن اورکرفیوکےخاتمےکامطالبہ کررہاہے، غلام نبی آزادنےبھارت کےچہرےسےنقاب اتاردیاہے،اقوام متحدہ کے اجلاس میں مودی کے آنے پر شیم شیم کے نعرے لگے۔

اپوزیشن سے گزارش ہے وہ کشمیرپر متحد ہوجائے ، اپوزیشن کو چاہیے وہ کشمیریوں کے لئے مارچ کریں.

یاد رہے گذشتہ روز جنرل اسمبلی میں تاریخی خطاب اور کامیاب دورۂ امریکا کے بعد وزیراعظم عمران خان وطن واپس پہنچے تھے اور خطاب میں کہا تھا کہ انشااللہ کشمیری اپنی آزادی حاصل کرکے رہیں گے، میں نے کہا تھا میں کشمیریوں کا سفیر بن کر جاؤں گا، مسلمانوں سے نفرت کرنے والی مودی کی فاشسٹ حکومت کو دنیا کے سامنے اور ہرفورم پر بے نقاب کریں گے، انسان کوشش کرسکتا ہے باقی کامیابی اللہ دیتا ہے۔

خیال رہے وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ میں تاریخی تقریرکو زبردست پذیرائی مل رہی ہے،عالمی میڈیانےعمران خان کی تقریرکی بھرپورکوریج کی، مقبوضہ کشمیرکےمظالم سہتےباشندوں نےجشن منایا،پاکستان اوروزیراعظم عمران خان کےنعرےلگائے۔ ساتھ ہی ساتھ ملک کے تمام مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں نےتقریرکوجاندارقراردیا۔

The post جس ارادے سے امریکا گئے اللہ نے کامیابی دی ، شاہ محمود قریشی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2maD8mv
via IFTTT

No comments:

Post a Comment