فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Sunday, September 29, 2019

نیشنل اسٹیڈیم میں میچ ہونے پرخوش ہوں، کراچی اس کا حقدار ہے، اسد عمر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آج ہونے والے میچ میں امید ہے بارش مداخلت نہیں کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ 10سال بعد آج پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا انتظار ہے، امید ہے بارش مداخلت نہیں کرے گی۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم میں میچ ہونے پرخوش ہوں، کراچی اس کا حقدار ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ آج نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، شائقین کرکٹ پہلےمیچ کے ٹکٹ بھی استعمال کرسکیں گے۔

یاد رہے کہ 27 ستمبر کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دوپہر تین بجے شروع ہونا تھا جبکہ ٹاس کا وقت ڈھائی بجے تھا تاہم تیز بارش کی وجہ سے ٹاس بھی نہ ہوسکا تھا۔

The post نیشنل اسٹیڈیم میں میچ ہونے پرخوش ہوں، کراچی اس کا حقدار ہے، اسد عمر appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2mYjPND
via IFTTT

No comments:

Post a Comment