فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Friday, September 27, 2019

پاکستانی قوم بہترین مہمان نوازی سے سری لنکن ٹیم کا دورہ یادگار بنائے گی، گورنرسندھ

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ کراچی میں طویل عرصے بعد انٹرنیشنل ون ڈے میچ کا انعقاد خوش آئند ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے سری لنکن ٹیم کی پاکستان آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں شہریوں کو انٹرنیشنل میچ دیکھنے کے مواقع میسر آئیں گے۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی کے شہری کرکٹ سے دلی لگاؤ رکھتے ہیں ، کراچی میں طویل عرصے بعد انٹرنیشنل ون ڈے میچ کا انعقاد خوش آئند ہے۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم بہترین مہمان نوازی سے سری لنکن ٹیم کا دورہ یادگار بنائے گی۔

واضح رہے کہ کراچی میں 10 سال بعد ون ڈے انٹرنیشنل میچ ہونے جا رہا ہے، سری لنکا اور پاکستان تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں آج مدمقابل ہوں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ایک روزہ میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے، سیریز کا پہلا میچ آج نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا، جبکہ دوسرا اور تیسرا میچ 29، اور 2 اکتوبر کو نیشنل اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

The post پاکستانی قوم بہترین مہمان نوازی سے سری لنکن ٹیم کا دورہ یادگار بنائے گی، گورنرسندھ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2mdZgfL
via IFTTT

No comments:

Post a Comment