فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Monday, September 30, 2019

وزیرخارجہ کا پاکستان کے لیے اقوام متحدہ میں خدمات پر ملیحہ لودھی سے اظہار تشکر

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ملیحہ لودھی نے بطورمندوب ذمہ داریاں جانفشانی سے نبھائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان کے لیے اقوام متحدہ میں خدمات پرملیحہ لودھی سے اظہارتشکر کرتے ہوئے کہا کہ ملیحہ لودھی نے بطورمندوب ذمہ داریاں جانفشانی سے نبھائیں۔

شاہ محمود قریشی نے ڈاکٹر ملیحہ لودھی کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

منیر اکرم اقوام متحدہ میں ملیحہ لودھی کی جگہ مستقل مندوب مقرر

وزیراعظم نے عمران خان وزارت خارجہ میں تقرر وتبادلوں کی منظوری دی تھی جس کے بعد گزشتہ روز ملیحہ لودھی کی جگہ سینئر سفارت کار منیر اکرم کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا مستقل مندوب مقرر کیا گیا۔

ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ دنیا کے سب سے اہم فورم پر ملک کی نمائندگی کرنا اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے نئے مستقل مندوب منیراکرم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ حال ہی میں وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ کے دورے میں ملنے والی پذیرائی پر ممنون ہیں۔

ڈاکٹر ملیحہ لودھی سینئر سفارت کار رہی ہیں اور انہیں دسمبر 2014 میں اقوام متحدہ میں مستقل مندوب تعینات کیا گیا تھا۔ انہوں نے فروری 2015 سے ذمہ داریاں سنبھالیں تھیں۔

The post وزیرخارجہ کا پاکستان کے لیے اقوام متحدہ میں خدمات پر ملیحہ لودھی سے اظہار تشکر appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2mu7G2O
via IFTTT

No comments:

Post a Comment