فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Wednesday, September 25, 2019

وزیراعظم عمران خان آج نیویارک میں اہم ملاقاتیں کریں گے

نیویارک : وزیراعظم عمران خان آج انڈونیشیا کے نائب صدر اور بیلجیئم کے ہم منصب ، پاکستانی سرمایہ کاروں کے وفد ، مشہورامریکی کمپنی ایگزان موبل اور اےکےڈی گروپ سے ملاقاتیں کریں گے اور غربت کے خاتمے کے لیے پاکستان اور ملائیشیا کے مشترکہ پروگرام میں شرکت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی نیویارک میں آج کی مصروفیات کا شیڈول جاری کردیا گیا ، وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر پہنچیں گے ، جہاں وہ انڈونیشیا کے نائب صدر اور بیلجیئم کے ہم منصب ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم معاشی اورترقیاتی مذاکرے میں اپنے خیالات کا اظہار کریں گے اور غربت کے خاتمے کے لیے پاکستان اور ملائیشیا کے مشترکہ پروگرام میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم کی پاکستانی سرمایہ کاروں کے وفد سے ہوٹل میں ملاقات ہوگی جبکہ مشہورامریکی کمپنی ایگزان موبل اور اےکےڈی گروپ سے ملاقاتیں بھی شیڈول کا حصہ ہیں۔

وزیراعظم کی ناروے کے سابق ہم منصب سے ملاقات شیڈول میں شامل ہیں ، عمران خان ایشیاسوسائٹی کی تقریب سےخطاب کریں گے اور معروف سیاسی شخصیات، بزنس مینز کے عشائیے میں شرکت کریں گے۔

یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے نیویارک میں ملائیشیا اور ناروے کی وزیراعظم کوکشمیرکی صورتحال سےآگاہ کیا اور مقبوضہ کشمیر کیلئے آواز اٹھانے پر وزیراعظم نے مہاتیرمحمد کا شکریہ اداکیا۔

مزید پڑھیں : وزیر اعظم عمران خان کی ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد سے اہم ملاقات

اخبار وال اسٹریٹ جنرل کےادارتی بورڈ سے گفتگوکرتے ہوئے عمران خان نے بھارت کےغیرقانونی اقدام اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا اور کہا تھا کہ خدشہ ہے کرفیو اٹھنے کے بعد مقبوضہ وادی میں خونریزی ہوگی، مودی کے گھمنڈ نے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے، عالمی میڈیا مودی کا اصل چہرہ بے نقاب کرنے میں اہم کردارادا کرسکتا ہے، توقع ہےعالمی طاقتیں مودی کومقبوضہ کشمیرمیں مبصرین آنے دینے پر مجبورکریں گی۔

عمران خان نے ہیومن رائٹس واچ کےایگزیکٹوڈائریکٹرکو بھی بھارتی فوج کی انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت خطے کی آبادیاتی ترتیب کو متاثر کرنے کی کوشش کررہاہے، کشمیر کا سفیربن کرآیا ہوں اور بھرپور طریقے سے مقدمہ پیش کروں گا۔

The post وزیراعظم عمران خان آج نیویارک میں اہم ملاقاتیں کریں گے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2npFb6J
via IFTTT

No comments:

Post a Comment