فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Wednesday, September 25, 2019

پاکستان ایشیائی ترقیاتی بینک سے ایک ارب ڈالر کا ہنگامی قرضہ لے گا

اسلام آباد : پاکستان ایشیائی ترقیاتی بینک سے ایک ارب ڈالر کا ہنگامی قرضہ حاصل کرے گا، قرضہ نومبر تک مل جانے کا امکان ہے، قرض کی منظوری اے ڈی بی کا بورڈ دے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان،ایشیائی ترقیاتی بینک سےایک ارب ڈالرکاہنگامی قرضہ لے گا ، سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی نے قرضے کے حصول کی منظوری دے دی ہے، یہ قرضہ کرائسس رسپانس لون کی مد میں لیا جائے گا۔

یہ رقم ملکی زرمبادلہ ذخائرمیں بہتری کیلئے استعمال کی جائے گی، قرض کے حصول کی سمری وزارت خزانہ نے پیش کی تھی، اے ڈی بی کی جانب سے قرض کا اجراء نومبر تک متوقع ہے۔

یہ پہلی بارہےکہ پاکستان کرائسس رسپانس لون کی مدمیں قرضہ لے گا، اے ڈی بی کے بورڈ کا اجلاس نومبر میں ہوگا، جس میں قرض کی منظوری دی جائے گی۔

گزشتہ روزاے ڈی بی نےپاکستانی معیشت پررپورٹ میں کہا تھا کہ ملکی معیشت استحکام کی جانب بڑھ رہی ہےتاہم رواں مالی سال معاشی سست روی جاری رہے گی۔

اے ڈی بی کا کہنا تھا کہ شرح نمودواعشاریہ آٹھ فیصد رہے گی جبکہ محصولات اورمہنگائی میں اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔

مزید پڑھیں : پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے کا امکان ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہآئی ایم ایف پروگرام میں جانے کے باعث غیرملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد کافی حدتک بحال ہوا ہے ، آئندہ مالی سال پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافے کا امکان ہے۔

یاد رہے گذشتہ ماہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کے فنڈز موصول ہوئے تھے، جس کے بعد مجموعی ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 57 کروڑ ڈالر سے زائد جا پہنچے تھے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے تجارت کے فروغ ،خسارے میں کمی اور معاشی اصلاحات کیلئے پچاس کروڑ ڈالر جبکہ ٹیکنیکل سپورٹ کے طور پر سات لاکھ پچاس ہزارڈالرز کے پیکج کی منظوری دی تھی۔

The post پاکستان ایشیائی ترقیاتی بینک سے ایک ارب ڈالر کا ہنگامی قرضہ لے گا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2leNMIB
via IFTTT

No comments:

Post a Comment