فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Sunday, October 6, 2019

سی پیک منصوبوں کے ثمرات جی ڈی پی گروتھ کی صورت میں جلد نظر سامنے آئیں گے: خسرو بختیار

خسرو بختیار

اسلام آباد: وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا ہے سی پیک منصوبوں کے ثمرات جلد معیشت پر نظر آئیں گے، ایک سال بعد جی ڈی پی گروتھ دیکھیں گے، سی پیک کے تمام پروجیکٹ مقررہ وقت پر پورے ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خسرو بختیار نے کہا چین کے دورے پر بہت سے منصوبے لے کر جا رہے ہیں، کے پی میں سات پائلٹ پراجیکٹ شروع کر رہے ہیں، پی ٹی آئی حکومت نمایش پر کم، کام پر زیادہ یقین رکھتی ہے۔

انھوں نے کہا ساڑھے 4 ہزار میگا واٹ بجلی کے منصوبے چل رہے ہیں، 19 کمپنیاں انویسٹمنٹ کرنے کے لیے تیار بیٹھی ہیں، 2016 گوادر ماسٹر پلان کو بلوچستان حکومت سے مل کر فائنل کر لیا،کوسٹل ہائی وے منصوبے کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے، ایم ایل ون منصوبہ 5 سال سے التوا کا شکار تھا، اس پر بھی کام جاری ہے، خیبر پختون خوا میں 7 پائلٹ پروجیکٹ شروع کر رہے ہیں۔

تازہ ترین:  80 لاکھ گھرانوں کو بلاتفریق انصاف کارڈ فراہم کیا جائے گا، حماد اظہر

خسرو بخیتار نے کہا سی پیک دو ممالک کے درمیان ایک اشتراک ہے، آپ ایک سال بعد جی ڈی پی گروتھ بڑھتا دیکھیں گے، جی ڈی پی گروتھ اتنی بڑھے گی کہ خسارے کا نہیں سننا پڑے گا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر کے مؤقف پر دنیا نے ہمیں سپورٹ کیا، پاکستان کے مؤقف کی حمایت پر چین کے شکر گزار ہیں۔

The post سی پیک منصوبوں کے ثمرات جی ڈی پی گروتھ کی صورت میں جلد نظر سامنے آئیں گے: خسرو بختیار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/30RZ6cc
via IFTTT

No comments:

Post a Comment