فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Sunday, October 6, 2019

تاجر برادری کے ٹیکس نظام پر تحفظات دور کیے جائیں: میاں سلیم

لاہور: انجمن تاجران لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری میاں سلیم نے کہا ہے کہ تاجر برادری کے ٹیکس نظام پر تحفظات دور کیے جائیں اور کاروباری شعبہ کی راہ میں حائل رکاوٹیں بھی ختم کی جائیں۔

اپنے ایک بیان میں میاں سلیم نے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت کا ستون ہے جتنی دیر تک ٹیکسز کے معاملات تاجر برادری کی مشاورت سے طے نہیں کیے جاتے اتنی دیر تک ملک میں معاشی استحکام نہیں آسکتا۔

انہوں نے کہا کہ تاجر ٹیکس دینا چاہتے ہیں لیکن ان پر اتنا وزن ڈالا جائے جو ان کی سقت کے مطابق ہو ٹیکس پالیسیاں بناتے وقت زمینی حقائق مد نظررکھ کر بنائی جائیں، تو کبھی بھی اس طرح کے مسائل پیدا نہ ہوں گے۔

میاں سلیم کا کہنا تھا کہ تاجر برادری نے جو فکس ٹیکس مسودہ دیا ہے اس میں کسی قسم کی قباحت نہیں ہے اگر قباحت ہے تو صرف اور صرف ایف بی آر کے ملازمین کی جیب گرم ہونی بند ہو جائے گی، ورنہ اس مسودے کے تحت پچھلے سالوں کی نسبت اربوں روپے اضافی جمع ہوں گے۔

اگلے 30 سال میں پاکستانی معیشت کا شمار بڑی مارکیٹ میں ہوگا، کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک

ان کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈ کی شرط محکمانہ ضد کے سوا کچھ نہیں جب سیلز ٹیکس مینوفیکچرر کی سطح پر لے لیا جاتا ہے پھر دکاندار سے شناختی کارڈ لینے کا جواز ختم ہو جاتا ہے، صرف دکاندار کو بلیک میل کرنے کلئے شناختی کارڈ کی شرط رکھی گئی ہے۔

تاجران لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری کا مزید کہنا تھا کہ تاجر برادری وزیرا عظم سے گزارش کرتی ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کرتے ہوئے تاجر برادری کے مسائل حل کروائیں۔

The post تاجر برادری کے ٹیکس نظام پر تحفظات دور کیے جائیں: میاں سلیم appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/31Sv9Kr
via IFTTT

No comments:

Post a Comment