فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Monday, December 2, 2019

وزیراعظم کا اردن میں 13 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے اردن میں13پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا مشکل کی اس گھڑی میں افسردہ خاندانوں سےتعاون کریں گے جبکہ دفترخارجہ اور سفیر کو غمزدہ خاندانوں کیساتھ رابطے میں رہنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اردن میں13پاکستانیوں کےجاں بحق ہونےپراظہارافسوس کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا اوت کہا مشکل کی اس گھڑی میں افسردہ خاندانوں سےتعاون کریں گے۔

وزیراعظم نے پاکستانی مشن سے تعاون کرنے پر اردن اتھارٹی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے دفترخارجہ اور سفیر کو غمزدہ خاندانوں کیساتھ رابطے میں رہنے کی ہدایت کردی۔

اس سے قبل اردن کے وزیر خارجہ ایمان سفادی نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے آتشزدگی کے واقعہ میں اب تک سامنے آنے والی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں : اردن آتش زدگی: دفتر خارجہ کی 13 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق

ایمان سفادی نے مغربی اردن میں ہونیوالی آتشزدگی کے نتیجے میں ہونیوالے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا آتشزدگی کے نتیجے میں انسانی جانوں کا ضیاع بڑا سانحہ ہے جس کے لئے حکومت پاکستان اور لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں۔

اردن کے وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو اس سانحہ میں جاں بحق ہونیوالوں کے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے اور زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

وزیر خارجہ نے اس تعاون کی یقین دہانی پر اپنے اردن ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ آج اردن میں آتشزدگی کے المناک سانحے میں تیرہ پاکستانی جاں بحق ہوئے اور دو افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔

The post وزیراعظم کا اردن میں 13 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2OKHjRm
via IFTTT

No comments:

Post a Comment