فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Monday, December 2, 2019

پرویزمشرف کیس کا فیصلہ محفوظ کیے جانے کیخلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی

لاہور : لاہورہائی کورٹ میں سابق صدر پرویزمشرف کیس کافیصلہ محفوظ کیے جانے کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی ، عدالت نے وفاقی حکومت کے وکیل کوجواب کیلئے آج تک کی مہلت دے رکھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں سابق صدر پرویزمشرف کیس کافیصلہ محفوظ کیے جانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوگی ، جسٹس مظاہرعلی سابق صدرکی درخواست پرسماعت کریں گے، عدالت نے وکیل وفاقی حکومت کوجواب کیلئے آج تک کی مہلت دے رکھی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پرویزمشرف ٹرائل کورٹ کی اجازت سے بیرون ملک گئے، خصوصی عدالت نےموقف سنےبغیرکیس کافیصلہ محفوظ کیا،
بیماری کی وجہ سے عدالت میں اپنا موقف پیش نہیں کرسکا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ فیصلوں کے مطابق کیس کی دوبارہ سماعت شروع کی جائے اور خصوصی عدالت کا فیصلہ محفوظ کرنے کا حکم معطل کیا جائے۔

دائر درخواست میں استدعا کی کہ ہائی کورٹ کیس کی سماعت تندرست ہونے تک ملتوی کرنے اور صحت کے تعین کیلئےغیرجانبدارمیڈیکل بورڈتشکیل دینے کا حکم دے۔

مزید پڑھیں :  سنگین غداری کیس ، پرویزمشرف کو 5 دسمبرتک بیان ریکارڈ کرانے کاحکم

 

ؤیاد رہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئین شکنی کیس میں وزارت داخلہ کی درخواست منظور کرلی تھی اور خصوصی عدالت کو آئین شکنی کیس کا فیصلہ سنانے سے روک دیا تھا ، ہائی کورٹ نے حکم دیا تھا کہ خصوصی عدالت کچھ دیر کیلئے پرویز مشرف کامؤقف سن لے اور پھر فیصلہ دے۔

بعد ازاں خصوصی عدالت نے آئین شکنی کیس میں پرویزمشرف کو 5 دسمبرتک بیان ریکارڈ کرانے کاحکم دیا اور کہا تھا 5 دسمبرسےروزانہ کی بنیاد پر سماعت ہوگی، کوئی التوا نہیں دیا جائے گا۔

The post پرویزمشرف کیس کا فیصلہ محفوظ کیے جانے کیخلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2YaEQTp
via IFTTT

No comments:

Post a Comment