فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Sunday, December 1, 2019

خوش آئند ہے2020 میں ایک خاتون جج سپریم کورٹ ضرور جائیں گی، سابق جج ناصرہ جاوید

کراچی : سابق جج ناصرہ جاوید کا کہنا ہے کہ خوش آئند ہے2020 میں ایک خاتون جج سپریم کورٹ ضرور جائیں گی، خواتین ججزکےباعث انصاف کاعمل تیز بھی ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سابق جج ناصرہ جاوید نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا خواتین ججز کی تعینات کا فیصلہ بہت پہلے ہونا چاہیے تھا، خوش آئند ہے2020 میں ایک خاتون جج سپریم کورٹ ضرور جائیں گی۔

ناصرہ جاوید کا کہنا تھا کہ خواتین ججزکےباعث انصاف کاعمل تیز بھی ہوگا، خواتین سائل جب خواتین ججزکےپاس پہنچیں گی توانصاف تیزہوگا،ناصرہ جاوید

سابق جج خواتین کو ججز کی تعیناتی پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی گئی، بلوچستان میں خاتون چیف جسٹس بنیں جوسب کیلئےباعث فخر ہے۔

یاد رہے گذشتہ روز لاہور میں تیسری خواتین ججز کانفرنس سے چیف جسٹس آف پاکستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اعلیٰ عدلیہ خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنا رہی ہے، خواتین کی ضمانت سے متعلق کچھ نرمی کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں : سپریم کورٹ میں بھی خواتین ججز کی تعیناتی جلد ہوگی: چیف جسٹس پاکستان

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں بھی خواتین ججز کی تعیناتی جلد ہوگی، جج بننے کے بعد خواتین ججز کا رویہ بھی مرد ججز کی طرح ہو جاتا ہے، وقت کے ساتھ خواتین اور مرد ججز کا فرق ختم ہو جائے گا، خواتین ججز ذہنی تناؤ سے آزاد رہ کر اپنا کام کریں، لیکن جرائم کے مقدمات میں خواتین ججز سخت الفاظ سے گریز کریں۔

انھوں نے مزید کہا تھا کہ کانفرنس سے خواتین کی قانون کے شعبے میں حوصلہ افزائی ہوگی، ضلعی عدالتوں میں 300 سے زائد خواتین ججز خدمات انجام دے رہی ہیں، معاشرے میں خواتین کا کردار بڑھتا جا رہا ہے، ہمیں بھی زندگی کے ہر شعبے میں خواتین کو با اختیار بنانا ہوگا، عدلیہ خواتین کے تحفظ، انصاف کی فراہمی کے لیے ترجیحی اقدامات کر رہی ہے۔

The post خوش آئند ہے2020 میں ایک خاتون جج سپریم کورٹ ضرور جائیں گی، سابق جج ناصرہ جاوید appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/37WtsPH
via IFTTT

No comments:

Post a Comment