فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Sunday, December 1, 2019

حکومت میں ہیں اور ہمارے 200 دفاتر بند ہیں: خالد مقبول صدیقی

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے شکوہ کیا ہے کہ جو جماعت حکومت میں ہے اس کے 200 دفاتر بند پڑے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خالد مقبول صدیقی نے ایم کیو ایم بہادر آباد مرکز میں خواتین کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب کراچی کو قومی دھارے میں لانا ہوگا، ہم حکومت میں ہیں اور ہمارے دو سو دفاتر بند ہیں۔

کنوینر کا کہنا تھا کہ اُس جماعت سے خطرہ ظاہر کیا جا رہا ہے جس کے کارکن گرفتار ہیں اور دفاتر بند کر دیے گئے ہیں، 1992 میں بھی ایم کیو ایم اتنی کم زور نہیں تھی، مہاجروں کے عروج کے بغیر پاکستان کا عروج ممکن نہیں، آج 50،60 فی صد سیٹیں کسی اور کو دے دی گئیں، نظام کے محافظوں کا سب سے بڑا خطرہ ایم کیو ایم ہے۔

تازہ ترین:  ایم کیو ایم کا مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں حکومت سے نکلنے کا عندیہ

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کراچی آ کر ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے خصوصی ملاقات کی تھی، اس موقع پر ایم کیو ایم نے شکوؤں اور شکایات کے ڈھیر بھی لگا دیے تھے، ایم کیو ایم نے مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں حکومت سے نکلنے کا عندیہ بھی دیا۔

ذرایع کے مطابق ایم کیو ایم نے شکوہ کیا کہ ملاقاتوں اور یقین دہانیوں کے علاوہ عملی اقدامات صفر ہیں، معاہدوں اور وعدوں پر عمل نہ ہوا تو اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہوں گے۔

شاہ محمود قریشی نے معاملہ افہام و تفہیم اور جلد حل کرنے کا وعدہ کیا، اور ایم کیو ایم رہنماؤں کو یہ معاملہ وزیر اعظم کے سامنے رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

The post حکومت میں ہیں اور ہمارے 200 دفاتر بند ہیں: خالد مقبول صدیقی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/33EBAB1
via IFTTT

No comments:

Post a Comment