فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Sunday, December 22, 2019

عملے کی کمی، کراچی ایئر پورٹ پر مسافروں کا رش لگ گیا

کراچی: ایف آئی اے امیگریشن کاؤنٹر پر عملے کی کمی کے باعث کراچی ایئرپورٹ کے امیگریشن کاؤنٹر پر مسافروں کی قطاریں لگ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ایئر پورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کاؤنٹر پر عملے کی کمی کی وجہ سے ایئر پورٹ پر مسافروں کا رش لگ گیا ہے، جس کے باعث پروازوں کی روانگی میں تاخیر ہو رہی ہے۔

بیرون ملک جانے والوں کو رش لگنے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، بوڑھے، بچے اور خواتین قطاروں میں کھڑے ہونے پر مجبور ہیں، ذرایع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کو شکایت کرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کراچی ایئر پورٹ منیجر کا کچرا کنڈیوں کے خاتمے کے لیے کمشنر کو خط

ذرایع کا کہنا ہے کہ عملے کی کمی کی وجہ سے رش لگنے سے پروازوں کی روانگی میں تین گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہوئی ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق امیگریشن کاؤنٹر پر کینیڈا، لندن، سعودی عرب، دبئی اور خلیجی ممالک جانے والے مسافروں کا رش ہے۔

امیگریشن کاؤنٹر پر ایف آئی اے کا عملہ ایک مسافر کی امیگریشن کرنے میں پانچ سے دس منٹ لگا رہا ہے، ایف آئی اے امیگریشن عملے کی سست روی کی وجہ سے مسافروں کی طویل قطاروں کو انتظار کرنا پڑ رہا ہے، بورڈنگ کا عمل بھی متاثر ہو گیا ہے۔

ذرایع نے بتایا کہ پی آئی اے سمیت دیگر ایئرلائن متعدد بار ایف آئی اے کو شکایت کر چکی ہے لیکن اس کے تدارک کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔

The post عملے کی کمی، کراچی ایئر پورٹ پر مسافروں کا رش لگ گیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2PK0oUu
via IFTTT

No comments:

Post a Comment