فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Sunday, December 22, 2019

مشہور جامعہ کا عطیہ کی گئی نعش لینے سے انکار

برسلز : بیلجیم میں سائنسی تجربات کے لئے میت وصول کرنے والی یونیورسٹی نے خاتون کی نعش وصول کرنے سے انکار کردیا، مذکورہ خاتون نے زندگی میں یونیورسٹی سے اپنی نعش دینے کا معاہدہ کیا تھا.

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ اعلان فری یونیورسٹی آف برسلز (یو ایل بی)کی جانب سے اس وقت سامنے آیا جب17 دسمبر کو یونیورسٹی اسپتال میں فوت ہونے والی ایک خاتون کی نعش وصول کرنے سے انکار کردیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مذکورہ خاتون نے 5 سال قبل اپنی میت عطیہ کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔

یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے لواحقین سے کہا گیا کہ وہ خاتون کی میت کو دفنا دیں، جس پر خاتون کے بچوں نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ کی وصیت کا احترام نہیں کیا جارہا اور اگر ایسا ہی تھا تو انتظامیہ کو اس بات سے پہلے آگاہ کرنا چاہیے تھا

اس شکایت کے جواب میں یونیورسٹی کی اناٹومی لیبارٹری کے ذمہ داران نے بتایا کہ ان کے پاس پہلے سے موجود میتوں کے علاوہ 10 ہزار سے زائد افراد کی سائنس کیلئے اپنی نعش عطیہ کرنے کی وصیتیں موجود ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ فی الحال یونیورسٹی ہر ہفتے صرف تین نعشیں استعمال کررہی ہے، جنہیں میڈیکل، ڈینٹسٹری اور دیگر سائنسی تجربات اور طلبہ کو تعلیم دینے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔

یو ایل بی یونیورسٹی کی انتظامیہ اس بات کی کوشش کر رہی ہے کہ وہ اتنی بڑی تعداد میں حاصل ہونے والی نعشوں کو دوسری یونیورسیٹیوں کو بھی فراہم کر سکے۔

The post مشہور جامعہ کا عطیہ کی گئی نعش لینے سے انکار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2SrIEiD
via IFTTT

No comments:

Post a Comment