فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Sunday, December 1, 2019

پی پی حکومت پولیس نظام بہتر کرنے میں ناکام ہے: فردوس شمیم نقوی

کراچی: سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ صرف کراچی ہی نہیں بلکہ پورے سندھ میں لا قانونیت کا راج ہے، پیپلز پارٹی حکومت پولیس نظام بہتر کرنے میں ناکام ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ سندھ اسمبلی جنگل کا قانون ہے، کسی کو فکرنہیں، عوام کو تحفظ دینے میں سندھ حکومت ناکام ہو چکی ہے، پنجاب میں سیف سٹی اتھارٹی ہے، کرائم ریٹ کم ہے، یہ لوگ چوریاں کرتے ہیں پکڑائی ہو تو پریشان رہتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں، وزیر داخلہ یا آئی جی سندھ کو مستعفی ہو جانا چاہیے، سی سی ٹی وی کیمرے بہت ہی ناکارہ لگے ہوئے ہیں، پولیس سے کرپشن کے خاتمے جیسے مسائل 32 سال سے ہیں، سندھ حکومت کو ریفارمز کے ساتھ اچھے افسر بھرتی کرنے چاہئیں۔

تازہ ترین:  11 سالہ بچی سنگسار: ایسی سیاست سے بہتر ہے بلاول گھر بیٹھے

خیال رہے کہ پروگرام باخبر سویرا میں سندھ کے علاقے جوہی میں ہونے والے افسوس ناک واقعے اور کراچی ڈیفنس میں لڑکی کے اغوا کے واقعے پر بات چیت ہو رہی تھی، فردوس شمیم کا کہنا تھا کہ پولیس نظام کی بہتری کی ضرورت ہے تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام بروقت کی جا سکے۔

پروگرام میں رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے بھی بات کی، کہا کاری سندھ کی رسم نہیں بلکہ قتل ہے، اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، بلاول کو چاہیے کہ دوسرے صوبوں میں چیخ کر بات کرنے سے پہلے اپنے صوبے کی بات کریں۔

The post پی پی حکومت پولیس نظام بہتر کرنے میں ناکام ہے: فردوس شمیم نقوی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2stGO5A
via IFTTT

No comments:

Post a Comment