فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Sunday, December 1, 2019

کشمیری نوجوانوں کی بڑی تعداد عالمی اداروں میں نوکریوں سے فارغ

سری نگر : مقبوضہ کشمیرمیں لوگوں کوگھروں میں محصورہوئے ایک سوبیس روز ہوگئے ہیں ، انٹرنیٹ اورموبائل سروس کی مسلسل بندش سے کشمیری نوجوانوں کی بڑی تعداد عالمی اداروں میں نوکریوں سے فارغ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق مطابق مقبوضہ کشمیر قابض بھارتی انتظامیہ کو کرفیو نافذ کیے 119 روز ہو چکے ہیں تاہم اس کے باوجود وادی کی صورت حال انتہائی کشیدہ ہے اور کشمیریوں کی بڑی تعداد تمام تر پابندیوں کے باوجود آئے روز اپنے حقوق کے لیے قابض فوج کے خلاف مظاہرے کر رہی ہے۔

قابض بھارتی فوج نے سفاکانہ کارروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ ماہ 7 کشمیریوں کو شہید اور 82 کو زخمی کیا، کشمیریوں کو پیلٹ گنوں، فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کر کے زخمی کیا گیا لیکن انسانی حقوق کا واویلا کرنے والے عالمی چیمپئین خاموش ہیں۔

مقبوضہ کشمیرمیں انٹرنیٹ اورموبائل سروس کی مسلسل بندش نے کشمیری نوجوانوں سے روزگارچھین لیا اور کشمیری نوجوانوں کی بڑی تعداد عالمی اداروں میں نوکریوں سے فارغ ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق نومبر میں قابض بھارتی فوجیوں نے گھروں پر چھاپے مار کر 60 کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا اور محاصروں کے دوران 3 گھروں کو تباہ بھی کیا گیا جب کہ مساجد میں 5 اگست سے جمعہ کی نماز ادا کرنے پر پابندی ہے۔

شدید سردی میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے اورکھانے پینے کی اشیا اوردواؤں کی قلت سے مقبوضہ وادی میں صورتحال سنگین ہوگئی ہے جبکہ کاروباری مراکز،تعلیمی ادارے اوردکانیں بندہیں اور ٹرانسپورٹ بھی معطل ہے جبکہ کشمیری رہنما بھی بدستورقید اورنظربند ہیں۔

The post کشمیری نوجوانوں کی بڑی تعداد عالمی اداروں میں نوکریوں سے فارغ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/34FWiSo
via IFTTT

No comments:

Post a Comment