فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Sunday, December 8, 2019

’نابینا ہوں، بیٹے کا ہاتھ پکڑ کر انصاف مانگنے تھانے جاتا ہوں‘

خان پور: چک 110 این پی میں نابینا شخص کے پلاٹ پر بااثر افراد نے مبینہ طور پر قبضہ جما لیا ہے، بے بس شخص کا کہنا ہے کہ ’میں نابینا ہوں، بیٹے کا ہاتھ پکڑ کر تھانے انصاف مانگنے جاتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع رحیم یار خان کی تحصیل خان پور میں با اثر افراد نے ایک نابینا شخص کی زمین ہتھیا لی ہے، نابینا غلام مصطفیٰ نے درد بھری فریاد کی ہے کہ وہ نابینا ہیں اور روز بیٹے کا ہاتھ پکڑ کر تھانے کا چکر لگاتے ہیں تاکہ انصاف ملے۔

غلام مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ پولیس کو درخواست بھی دی ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ اے آر وائی نیوز کے نمایندے کے مطابق نابینا شخص خان پور کے چک 110 این پی کے رہایشی ہیں، اپنے 8 سالہ بیٹے کے ہم راہ دربدر انصاف کے لیے بھٹک رہے ہیں۔

نابینا شخص نے بتایا کہ پلاٹ پر قبضہ کرنے والے خان پور کے با اثر ملزمان ہیں، پولیس ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہے، آنکھوں سے معذور ہوں، بیٹے کا ہاتھ پکڑ کر تھانے انصاف مانگنے جاتا ہوں، ارباب اختیار نوٹس لے کر انصاف مہیا کریں۔

یاد رہے کہ خان پور ہی میں رواں سال کے مہینے جنوری میں بھی ایک اور نابینا شخص حافظ عبد الطیف کی 26 مرلے زرعی اراضی پر بااثر افراد نے مبینہ طور پر قبضہ کر لیا تھا، جو علاقے کے پٹواری کی ملی بھگت کے باعث انصاف سے محروم رہا۔

The post ’نابینا ہوں، بیٹے کا ہاتھ پکڑ کر انصاف مانگنے تھانے جاتا ہوں‘ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2qE7ccE
via IFTTT

No comments:

Post a Comment