فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Sunday, December 8, 2019

وزیراعظم عمران خان آج ملک کے پہلے نیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کریں گے

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان آج ملک کے پہلے نیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کریں گے، فوادچوہدری نے کہا کہ انشااللہ آئندہ 10سال سائنس و ٹیکنالوجی سے درخشندہ سال ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا وزیراعظم آج نسٹ میں ملک کے پہلے ٹیکنالوجی اسپیشل اکنامک زون اور ٹیکنالوجی پارک کاافتتاح کریں گے ، انڈسٹری اور ریسرچرز کا امتزاج ہی ہے، جس نے دنیا بدلی ، انشااللہ آئندہ 10سال سائنس و ٹیکنالوجی سے درخشندہ سال ہوں گے۔

یاد رہے 5 دسمبر کو وزیراعظم عمران خان نے ڈیجیٹل پاکستان مہم کا آغاز کیا تھا، مہم کا مقصد سرکاری اداروں میں کاغذوں کا استعمال ترک کرکے پیپر لیس بنانا ہے۔

مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان نے ڈیجیٹل پاکستان مہم کا آغاز کردیا

تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا تھا کہ ڈیجیٹل پاکستان پروجیکٹ ہمارے نوجوانوں کے لیے مفید ہے، ڈیجیٹل پاکستان پروجیکٹ میں خواتین بھی شرکت کریں گی، ڈیجیٹل پاکستان کے ذریعے عالمی سطح پر جدت کی طرف جائیں گے، ای گورننس کی طرف جائیں گے جس سے عوام کو سہولت ملے گی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میری پوری توجہ معیشت کو مستحکم کرنے پر ہے، جب تک معیشت بہتر نہیں ہوگی سرمایہ کاری نہیں آئے گی، اللہ کا شکر ہے معیشت اب مستحکم ہورہی ہے، آج پھر کہتا ہوں گھبرانا نہیں ہے۔

The post وزیراعظم عمران خان آج ملک کے پہلے نیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کریں گے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Ry3cW1
via IFTTT

No comments:

Post a Comment