فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Monday, December 2, 2019

پنجاب حکومت نے خصوصی افراد کے لیے متعدد ٹھوس اقدامات کیے ہیں: عثمان بزدار

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے خصوصی افراد کے لیے متعدد ٹھوس اقدامات کیے ہیں، ملازمتوں میں خصوصی افراد کے کوٹے پر عملدر آمد یقینی بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے خصوصی افراد کے حقوق کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ خصوصی افراد نے ہر شعبے میں اپنی
صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے خصوصی افراد کے لیے متعدد ٹھوس اقدامات کیے ہیں، خصوصی تعلیم کے 4 نئے ادارے تعمیر اور 8 اداروں کو اپ گریڈ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ خصوصی بچوں کے لیے 9 کروڑ روپے سے 14 نئی بسیں فراہم کی گئیں۔ ملازمتوں میں خصوصی افراد کے کوٹے پر عملدر آمد یقینی بنایا گیا ہے۔

اس سے قبل ایک موقع پر وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک پائیدار ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے، عوام نے تحریک انصاف کی حکومت کو 5 سال کا مینڈیٹ دیا ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عدم استحکام کی سازشیں کرنے والوں کے عزائم پورے نہیں ہوں گے، وزیر اعظم کی قیادت میں پاکستان کو کرپشن سے پاک کریں گے۔

The post پنجاب حکومت نے خصوصی افراد کے لیے متعدد ٹھوس اقدامات کیے ہیں: عثمان بزدار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2OGujMO
via IFTTT

No comments:

Post a Comment