فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Sunday, December 22, 2019

کراچی کے شہریوں کو مضر صحت گوشت کی سپلائی جاری

کراچی: شہر قائد کے باسیوں کو مضر صحت گوشت کی سپلائی کا سلسلہ کھلے عام جاری ہے، شہریوں کو جو گوشت فراہم کیا جا رہا ہے اس کی سپلائی کھلی گاڑیوں میں کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہریوں کو سپلائی کیے جانے والے گوشت کو کھلی گاڑیوں میں منتقل کیا جا رہا ہے، گوشت کی سپلائی کیسے کی جاتی ہے، اے آر وائی نیوز نے ویڈیو حاصل کر لی۔

اے آر وائی نیوز کے نمایندے کے مطابق مذکورہ ویڈیو آج صبح کراچی کے مشہور علاقے گرومندر میں بنائی گئی ہے، کھلی لوڈر سوزوکیوں میں گوشت لاد کر منتقل کیا جا رہا ہے، کچرے کے ڈھیر کے قریب کھڑی گاڑیوں پر بے شمار کوّے بھی منڈلاتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کراچی والوں کو مضر صحت گوشت کھلانے والوں کے خلاف بڑی کارروائی

گوشت کی حفاظت نہ ہونے کے سبب کچرے پر بیٹھے کوّے کبھی کچرے کبھی گوشت پر بیٹھ کر اسے نوچتے ہیں، یہ مضر صحت گوشت گرومندر کی گوشت مارکیٹ میں سپلائی کیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ نومبر کے وسط میں کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن ( کے ایم سی) کے محکمہ ویٹنری نے ضلع غربی کے علاقوں بنارس مارکیٹ، مومن آباد، اردو چوک اور صابری چوک کی گوشت مارکیٹوں میں کارروائی کے دوران 2 ہزار کلو مضر صحت، پریشر والا اور زائد المیعاد گوشت ضبط کر لیا تھا۔

The post کراچی کے شہریوں کو مضر صحت گوشت کی سپلائی جاری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/35Indxn
via IFTTT

No comments:

Post a Comment