فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Wednesday, December 4, 2019

بھارت میں اجتماعی زیادتی کا شکار ایک اور لڑکی کو جلا دیا گیا

اترپردیش : بھارت میں اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی کوجلا دیا گیا ، جس کے باعث لڑکی کا 60 سے 60 فیصد جسم جھلس گیا ہے ، متاثرہ لڑکی کومارچ میں اناؤ کے علاقے میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں زیادتی کا شکار لڑکی کوجلا دیا گیا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 23 سالہ متاثرہ لڑکی زیادتی کیس کی سماعت میں شرکت کے لئے عدالت جارہی تھی کہ کچھ افراد نے اسے جلا دیا، جس کے باعث لڑکی ساٹھ سے سترفیصد جھلس گئی، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متاثرہ لڑکی کو مارچ میں اناؤ کے علاقے میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا اور متاثرہ لڑکی نے گاؤں کے بااثرافراد کیخلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔

یاد رہے گذشتہ ماہ بھی بھارتی ریاست اترپردیش میں 15 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد زندہ جلادیا گیا ہے۔مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ زیادتی کرنے والے مجرم کو گرفتار کرلیا تھا۔

مزید پڑھیں : بھارت میں ہر 15 منٹ میں ایک خاتون زیادتی کا شکار

خیال رہے بھارتی ریاست تلنگانہ میں زیادتی کے بعد جلائی گئی لیڈی ڈاکٹر پریانکا ریڈی کی ہلاکت کے بعدبھارت میں ایک بار پھر خواتین پر تشدد اورریپ پر بحث چھڑ گئی تھی، جس کے بعد نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو نے انکشاف کیا تھا کہ بھارت میں ہر 15 منٹ میں ایک خاتون کا ریپ کیا جاتا ہے جبکہ خواتین پر تشدد، ریپ، تیزاب سے حملے، انہیں ہراساں کرنے سمیت دیگر صنفی تفریق کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

اس سے قبل مئی 2018 میں بھارتی ریاست جھاڑکنڈ میں لڑکی کےساتھ ہونے والی زیادتی کے بارے میں گاؤں کے سردار کو مطلع کرنے پر متاثرہ لڑکی کو زندہ جلا دیا گیا تھا۔پولیس نے واقعے میں ملوث ہونے کے الزام میں چودہ افراد کو حراست میں لیا تھا۔

The post بھارت میں اجتماعی زیادتی کا شکار ایک اور لڑکی کو جلا دیا گیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/388e96v
via IFTTT

No comments:

Post a Comment