فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Wednesday, December 4, 2019

پاکستان پر امن اور انسانی حقوق کی پاسداری پر مکمل عمل پیرا ہے: گورنر پنجاب

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ پاکستان پر امن ملک اور انسانی حقوق کی پاسداری پر مکمل عمل پیرا ہے، پاکستان نے دہشت گردی جیسے بڑے مسئلے پر قابو پایا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں تجدید کے لیے یورپ کے دورے پر ہیں۔

اپنے دورہ یورپ کے دوران گورنر پنجاب نے وائس چیئرمین ٹریڈ کمیٹی لولیو ونکلر اور چیئرمین ذیلی کمیٹی انسانی حقوق سے ملاقات کی۔

ملاقات میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ یورپی پارلیمنٹ کی انٹرنیشنل ٹریڈ کمیٹی جی ایس پی پلس کا فیصلہ کرتی ہے۔ پاکستان نے دہشت گردی جیسے بڑے مسئلے پر قابو پایا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پر امن ملک اور انسانی حقوق کی پاسداری پر مکمل عمل پیرا ہے۔

اس سے قبل ایک موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت نے اداروں کو غیر سیاسی اور با اختیار بنایا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ پنجاب کی تمام یونیورسٹیز میں وائس چانسلر تعینات کیے ہیں۔

The post پاکستان پر امن اور انسانی حقوق کی پاسداری پر مکمل عمل پیرا ہے: گورنر پنجاب appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/365f4CO
via IFTTT

No comments:

Post a Comment