فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Saturday, December 21, 2019

فیصلہ کن ٹیسٹ کا چوتھا روز، قومی ٹیم کی پوزیشن مستحکم، رنز کے انبار

کراچی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ کا چوتھا روز ہے، قومی ٹیم نے میچ پر گرفت مضبوط کرلی، کھلاڑیوں نے رنز کے انبار لگا دیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 400 رنز عبور کرلیے، شاہینوں کو مہمان ٹیم پر 300 سے زائد رنز کی برتری حاصل ہے، کپتان اظہر علی اور بابر اعظم کریز پر موجود ہیں۔

قومی ٹیم نے ٹیسٹ کے تیسرے روز ہی اپنی پوزیشن مستحکم کرلی تھی، قومی ٹیم کی بڑے ہدف کی جانب پیش قدمی جاری ہے، عابد علی اور شان مسعود نے بڑی اننگ کی شراکت قائم کی اور سنچریاں بھی جڑیں۔

کراچی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 2 وکٹوں پر 395 رنز بنائے تھے، اظہر علی 57 اور بابر اعظم 22 رنز کے ساتھ کریز پر تھے جبکہ دونوں کھلاڑی چوتھے روز بھی میچ پر رنز کے انبار لگا رہے ہیں۔ جبکہ اوپنر عابد علی 174 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اؤٹ ہوئے، شان مسعود نے بھی 135 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی تھی۔

عابد علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اورریکارڈ بنادیا

سری لنکا کے خلاف پاکستان کی پہلی وکٹ 278 رنز پر گری، شان مسعود 135رنز بناکر لہیروکمارا کی گیند پر آؤٹ ہوئے تھے، جبکہ دوسری وکٹ 355 رنز پرگری تھی، عابد علی ایل بی ڈبلیو آوٹ ہوئے، ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی دوسری بڑی اوپننگ شراکت شان مسعود اور عابد نے 278 رنز کی قائم کی۔

واضح رہے کہ مہمان ٹیم نے اپنی پہلی اننگ میں 271 رنز بنائے تھے تاہم قومی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 191 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، بابر اعظم اور اسد شفیق نے نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔

The post فیصلہ کن ٹیسٹ کا چوتھا روز، قومی ٹیم کی پوزیشن مستحکم، رنز کے انبار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/34Msnr1
via IFTTT

No comments:

Post a Comment