فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Saturday, December 21, 2019

باڑے میں ڈکیتی، چور دودھ دینے والے جانور لے اڑے

کراچی: شہر قائد کے علاقے سپر ہائی وے ٹیچرز سوسائٹی میں لاکھوں روپے مالیت کی چوری کی واردات میں چور دودھ دینے والے قیمتی جانور لے اڑے۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم مسلح ملزمان کراچی کے علاقے سپر ہائی وے ٹیچرز سوسائٹی میں باڑے سے لاکھوں روپے مالیت کے 6 جانور چوری کر کے لے گئے، 10 دن سے زائد ہو گئے پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔

باڑے کے مالک دلشاد نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ باڑے میں واردات رات ایک بجے سے صبح پانچ بجے کے درمیان ہوئی ہے۔

باڑے کا مالک دلشاد

دلشاد کا کہنا تھا کہ صبح جب اٹھے تو باڑے سے مال غائب تھا۔ تفصیلات بتاتے ہوئے انھوں نے کہا لڑکے ایک بجے سوئے تھے، پانچ بجے گوالا دودھ نکالنے کے لیے آیا تو دروازہ کھلا ہوا تھا اور تالہ ٹوٹا پڑا تھا، جب کہ باڑے میں مویشی موجود نہیں تھے۔

باڑے کے مالک نے ٹوٹا ہوا تالہ دکھاتے ہوئے کہا کہ چور باڑے کا تالہ کاٹ کر جانور لے گئے تھے۔ دلشاد کا کہنا تھا کہ واردات کی ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی ہے لیکن 10 دن سے زیادہ ہو گئے مویشیوں کا کچھ پتا نہیں چلا ہے، پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی ہوتی دکھائی نہیں دی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ تاحال پولیس جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے نہیں آئی، علاقے میں جانوروں کے چوروں کا گروہ سرگرم ہے، لیکن پولیس ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی۔

The post باڑے میں ڈکیتی، چور دودھ دینے والے جانور لے اڑے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3956bLN
via IFTTT

No comments:

Post a Comment