فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Sunday, December 1, 2019

آرمی چیف کی مدت ملازمت پر ٹائم باؤنڈ نہیں ہونا چاہیے، فواد چوہدری

لاہور: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت پر ٹائم باؤنڈ نہیں ہونا چاہیے، کچھ باتیں ہمیں پارلیمنٹ پررکھنی چاہئیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مشرف پرمیرامؤقف ہے اگرکوئی کمزورہوجائےتواس کےخلاف نہ ہوجائیں، اس دورحکومت میں جووکیل موجودتھےآپ ان کوبھی پکڑسکتےہیں، مارشل لاء ملک میں جنرل قادربلوچ نےلگایاتھا،مشرف جہاز میں تھے اور جنرل قادربلوچ مسلم لیگ ن کاآدمی تھا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تلخیاں کم کرنےکی ضرورت ہےجونام شہبازشریف کی جانب سےبھیجےگئےوہ نام سنجیدہ ہیں اور جونام وزیراعظم کی جانب سےبھیجےگئے وہ بھی سنجیدہ نام ہیں، الیکشن کمیشن پربڑی آسانی سےمعاملات حل ہوجائیں گے۔

بیوروکریسی میں حالیہ تبدیلیوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ واجدضیاجےآئی ٹی سربراہ تھے،ہربندےکوان کی کارکردگی پتہ ہےمیں سمجھتاہوں میرٹ پرتبادلےہوئےہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مشرف کے ساتھیوں کے خلاف بھی غداری کا مقدمہ چلایا جائے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر نے بتایا کہ 1993سےہم نےسیاست کوبہت قریب سےدیکھاہے،تمام سازشیں دیکھی ہیں، میری رائےیہ ہوگی دونوں ایوانوں کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی قائم ہو،اپوزیشن کےکردارکوہمیں مانناپڑےگا، ہمیں 2 معاملات پراتفاق رائےقائم کرناچاہیے،ایک آرمی ایکٹ اور دوسرامعاشی حالات پررائےقائم کرنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم کوبہت قریب سےجانتاہوں، وزیراعظم کاکوئی ذاتی ایجنڈانہیں وہ دولت بنانےکی خواہش نہیں رکھتے، وزیراعظم حقیقی معنوں میں پاکستان کوبدلناچاہتےہیں، وزیراعظم کاپاکستانیوں کےساتھ دل دھڑکتاہے۔

طلبہ یونین کی بحالی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تمام ترتحریکیں طالبعلموں نےچلائیں، ضیاالحق نےغلطی کرکے اسٹوڈنٹ یونین کوبندکردیاتھا، اسٹوڈنٹ یونین ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے،ہارورڈ اور اسٹینفورڈ میں اسٹوڈنٹ یونین ہوتی ہیں اور لاہور:ہمیں حقیقی اسٹوڈنٹ یونین کی جانب بڑھناچاہیے۔

The post آرمی چیف کی مدت ملازمت پر ٹائم باؤنڈ نہیں ہونا چاہیے، فواد چوہدری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Y3b3Mo
via IFTTT

No comments:

Post a Comment