فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Sunday, December 1, 2019

تحریک انصاف کا اپنے اہم رہنما کیخلاف بڑا ایکشن

اسلام آباد: تحریک انصاف نے معروف قانون دان ایڈوکیٹ حامد خان کی بنیادی رکنیت معطل کر دی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے اپنے اہم رکن اور سینئر وکیل سپریم کورٹ ایڈوکیٹ حامد خان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کی پارٹی رکنیت معطل کردی۔

حامد دخان پرجھوٹےبیانات کےذریعےپارٹی کو بد نام کرنےکا الزام عائد کیا گیا، ان کے پارٹی مخالف بیانات پر شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے ۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ حامدخان نےالیکٹرانک وپرنٹ میڈیامیں من گھڑت بیانات دئیے اور جواب نہ دینےکی صورت میں پارٹی سے بےدخل کیاجائےگا۔

نوٹس کے مطابق پارٹی چیئرمین پرالزام تراشی کےذریعےپارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی گئی، حامدخان کےبیانات سےپارٹی ممبران اور ورکرزکوٹھیس پہنچی جب کہ حتمی فیصلےتک حامدخان کومیڈیامیں پارٹی مخالف بیانات سے بھی روک دیا گیا ہے۔

The post تحریک انصاف کا اپنے اہم رہنما کیخلاف بڑا ایکشن appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/37WT2DZ
via IFTTT

No comments:

Post a Comment