فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Monday, December 2, 2019

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل برقرار

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی تیزی کا تسلسل برقرار ہے۔ 100 انڈیکس 40 ہزار 338 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز یعنے منگل کو بھی تیزی کا تسلسل برقرار ہے۔

دن کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 40 ہزار 338 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

100 انڈیکس میں 40 ہزار کی سطح گزشتہ روز عبور ہوگئی تھی۔

گزشتہ روز دن کے اختتام تک 100 انڈیکس میں 836 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد 100 انڈیکس 9 ماہ بعد 40 ہزار کی سطح عبور کر کے 40 ہزار
124 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

گزشتہ ہفتے بھی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی۔ گزشتہ ہفتے سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بحال ہوا، مارکیٹ میں 1.73 ارب شیئرز کے سودے ہوئے۔ مارکیٹ کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 61 ارب روپے رہی۔

کاروبار میں تیزی کے بعد مارکیٹ کیپٹلائزیشن 264 ارب روپے اضافے سے 7511 ارب روپے رہی رہی۔

The post پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل برقرار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/35U6aYT
via IFTTT

No comments:

Post a Comment