فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Monday, December 2, 2019

ایل این جی کیس : نیب نے شاہد خاقان عباسی کیخلاف ریفرنس دائر کردیا

اسلام آباد : قومی احتساب بیورو (نیب) نےسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کےخلاف ایل این جی ریفرنس دائرکردیا، ریفرنس میں مفتاح اسماعیل سمیت آٹھ دیگر ملزمان بھی نامزد ہیں،  نیب نے الزام عائد کیا ہے کہ ایک کمپنی کو اکیس ارب روپے سے زائد کا فائدہ پہنچایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی نے ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سمیت نو ملزمان کے خلاف ریفرنس دائرکردیا، ریفرنس احتساب عدالت اسلام آباد میں اختیارات کے غلط استعمال پر دائر کیا گیا، جس میں مفتاح اسماعیل کا نام بھی ملزمان میں شامل ہیں۔

ریفرنس میں کہا گیا کہ ایک کمپنی کو21ارب روپےسےزائدکافائدہ پہنچایاگیا ، مارچ 2015سے ستمبر 2019تک فائدہ پہنچایا گیا، 2029 تک قومی خزانےکو 47ارب روپے کانقصان ہو گا اور عوام پر گیس بل کی مد میں 15سال میں 68ارب سےزائد کابوجھ پڑے گا۔

ریفرنس میں مزید کہا گیا سابق ایم ڈی پی ایس اوعمران الحق نےبھی اہم کرداراداکیا اور سابق سیکرٹری اور ایم ڈی پیٹرولیم اہم گواہ بن گئے۔

مزید پڑھیں : شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل سمیت نو ملزمان کیخلاف ریفرنس کی منظوری

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نےشاہد خاقان کولاہور سے گرفتار اورعدالت سےجسمانی ریمانڈ لیا، شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہیں، نیب راولپنڈی قطر معاہدے کی الگ سے انکوائری کررہاہےہے جبکہ دوران جسمانی ریمانڈشاہد خاقان عباسی کاتعاون سے مکمل انکار کیا اور کسی بھی سوال کاتسلی بخش جواب نہ دے سکے۔

یاد رہے گذشتہ روز چیئرمین نیب نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ریفرنس کی منظوری دی تھی ،

The post ایل این جی کیس : نیب نے شاہد خاقان عباسی کیخلاف ریفرنس دائر کردیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/360AfGn
via IFTTT

No comments:

Post a Comment