فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Monday, December 2, 2019

ناروے میں سیکڑوں مسلمانوں کی کھلے آسمان تلے سورة یاسین کی تلاوت

اوسلو : ناروے میں سیکڑوں مسلمانوں نے کھلے آسمان تلے سورة یاسین کی تلاوت کرکے قرآن کریم سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا، یہ اجتماع اس جگہ ہوا جہاں قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں سیکڑوں مسلمان کھلے آسمان تلے جمع ہوئے اور پورا ایک گھنٹہ سورة یاسین کی تلاوت کرکے قرآن کریم سے اپنی عقیدت اور وابستگی کا اظہار کیا، جن میں اکثر نارویجن پاکستانی تھے۔

یہ اجتماع اوسلو کے علاقے گرورود کے فٹ بال گراونڈ میں منفی آٹھ درجے سینٹی گریڈ انتہائی سرد موسم میں منعقد ہوا، جس کی نظامت کے فرائض جامعہ باب العلم آستانہ عالیہ آل رسول اوسلو کے مہتمم مولانا سید فراست علی بخاری نے سرانجام دیئے۔

اس تقریب میں گرورود گرجا گھر کی خاتون پادریہ مس انے بریت ایوانگ نے خصوصی طور پر شریک ہوکر مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا، اجتماع میں لوگوں نے سرد لباس زیب تن کیے ہوئے تھے اور ہاتھوں میں قرآن کریم اٹھا رکھے تھے ، اجتماع میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے بھی شریک ہوئے۔

مزید پڑھیں : ناروے حکومت نے پولیس کو قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے کا حکم دے دیا

ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں یہ اجتماع ایسے وقت میں منعقد کیا گیا جب دوہفتے قبل ناروے کے جنوبی شہر کرستیان ساند میں ایک انتہاپسند شخص نے پولیس کے منع کرنے کے باوجود لوگوں کے سامنے قرآن کریم کو آگ لگادی تھی، جس سے پوری دنیا کے مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر پھیل گئی۔

اس موقع پر ایک شامی نژاد مسلمان نوجوان عمردھابہ نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے قرآن کریم کی بے حرمتی کرنے والے اس متعصب شخص کو روکا اور پھر نارویجن پولیس نے قرآن کے جلتے ہوئے نسخے سے آگ بجھائی۔قرآن کریم کی آتش سوزی کے واقعے کے کچھ دن بعد کرستیان ساند شہر میں بھی سیکڑوں نارویجن مسلمان اور غیرمسلموں نے

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس واقعے کے بعد ناروے سمیت پورے یورپ میں لوگوں میں قرآن کریم کے مطالعے کے رحجان میں اضافہ ہوا ۔ یورپی مسلمانوں نے قرآن کریم سے اپنی محبت کے اظہار کے لیے اس کلام الٰہی کو پہلے سے زیادہ پڑھنا شروع کردیا ہے اور غیرمسلم اس لیے اس کا مطالعہ کررہے ہیں تاکہ دیکھا جائے اس کتاب میں کیا ہے جس کے تقدس کو مسلمان ہرگز پامال نہیں ہونے دیتے۔

The post ناروے میں سیکڑوں مسلمانوں کی کھلے آسمان تلے سورة یاسین کی تلاوت appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2RdWMLG
via IFTTT

No comments:

Post a Comment