فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Sunday, December 1, 2019

ایم کیو ایم کا مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں حکومت سے نکلنے کا عندیہ

کراچی: شہر قائد میں گزشتہ روز متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) اور پاکستان تحریک انصاف کے وفود کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم نے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں حکومت سے نکلنے کا عندیہ دے دیا ہے، ایم کیو ایم رہنماؤں نے شاہ محمود قریشی کے سامنے شکایات کے ڈھیر بھی لگا دیے۔

اے آر وائی نیوز کے نمایندے کے مطابق ایم کیوایم قیادت نے ملاقات میں کہا کہ ہم سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے جا رہے ہیں، بتایا جائے کہ معاملات کو کب اور کیسے ٹھیک کیا جائے گا، اگر وعدے پورے نہ ہوئے تو ہمارے پاس مختلف آپشنز ہیں، تاہم فی الحال کوئی آپشن زیر غور نہیں۔

تازہ ترین:  ایم کیوایم نے مشکل وقت میں ساتھ دیا، دونوں جماعتوں کی سوچ ملتی جلتی ہے، شاہ محمودقریشی

نمایندے کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے ایم کیو ایم رہنماؤں کو یہ معاملہ وزیر اعظم کے سامنے رکھنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں شاہ محمود نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ کراچی میں ایم کیو ایم نے مشکل حالات میں پی ٹی آئی کا ساتھ دیا تھا، انھوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کی سوچ ایک جیسی ہے۔

شاہ محمود نے یہ بھی کہا کہ کراچی کا ووٹر سب سے زیادہ سیاسی شعور کا حامل ہے، اس لیے وہ اس بات کو زیادہ بہتر طور پر سمجھتا ہے کہ حکومت کن مشکلات کا شکار تھی، اب بہتری آئی ہے، پانچ دسمبر کو ایم کیو ایم کے اتحادی دوستوں سے وزیر اعظم کی سربراہی میں اہم نشست ہوگی۔

The post ایم کیو ایم کا مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں حکومت سے نکلنے کا عندیہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Rdan5N
via IFTTT

No comments:

Post a Comment