فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Thursday, December 5, 2019

ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو ایک ارب ڈالر دے گا

اسلام آباد : ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالرکی منظوری دے دی، یہ فنڈایمرجنسی بجٹ سپورٹ کیلئےدیاگیا ہے جبکہ مالیاتی اداروں سے تقریبا 38 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی معیشت میں استحکام اور بین القوامی اداروں کے اعتماد میں اضافہ کے ساتھ بہتری کے سفر کو جاری رکھنے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک نے بجٹ سپورٹ کی منظوری دے دی۔

اے ڈی بی نے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالرکی منظوری دے دی ہے ، فنڈ ایمرجنسی بجٹ سپورٹ کےکیلئےدیاگیاہے، اسپیشل پالیسی بیسڈ لون آئی ایم ایف کے ملٹی ڈونز پروگرام کاحصہ ہے۔

اس پروگرام سے پاکستان کوآئی ایم ایف کےعلاوہ دیگرمالیاتی اداروں سے تقریبااڑتیس ارب ڈالرملنےکاامکان ہے، آئی ایم ایف کے زیرانتظام یہ پروگرام پاکستانی معیشت کواستحکام دینے کیلئے ہے۔

مزید پڑھیں : پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان اضافی 20 کروڑ ڈالر کا معاہدہ

اےڈی بی کےڈائریکٹرجنرل سنٹرل اینڈویسٹ ایشیا ورنرلیپچ کا کہنا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کا عزم ہے کہ معاشی بہتری میں پاکستان کا ساتھ دیں گے، یہ قرض حکومت کی فوری ضروریات کو پورا کرنے میں مدد دے گا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نےسال 2019- 20 میں مجموعی طور پالیسی بیسڈ لونز کی مد میں دو ارب دس کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔

یاد رہے رواں سال اکتوبر میں پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان اضافی 20 کروڑ ڈالر کا معاہدہ طے پایا تھا ، جس کے تحت اے ڈی بی پاکستان کو 2 ارب 70 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ رقم گزشتہ پلان سے ایک ارب 40 کروڑ ڈالر زائد ہے، بینک دیگر ذرائع سے فنانسنگ اور فنڈنگ کے حصول میں بھی مدد کرے گا اور بزنس پلان پاکستان کو ترقی کے اہداف حاصل کرنے میں مدد دے گا۔

The post ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو ایک ارب ڈالر دے گا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/33Rkn7C
via IFTTT

No comments:

Post a Comment