فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Thursday, December 5, 2019

اینٹی بائیوٹک ادویات کی فروخت پر پابندی عائد

Antibiotic-Medicines

ریاض : سعودی وزارت صحت نے ڈاکٹر کے لکھے ہوئے نسخے کے بغیر اینٹی بائیوٹک ادویات دینے پر پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں شہزادہ محمد بن سلمان کے ولی عہد بننے کے بعد انتظامی معاملات و ریاست کے دیگر امور میں بہتری آئی ہے جو عوام کےلیے بے حد مفید ہے، حالیہ دنوں سعودی وزارت صحت نے عوام کی صحت کا کرتے ہوئے ڈاکٹری نسخے کے بغیر اینٹی بائیوٹک ادویات دینے والے کو سزا دینے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی بھی فارماسسٹ نے ڈاکٹری نسخے کے بغیر اینٹی بائیوٹک ادویات مریض یا کسی کو بھی دی تو چھ ماہ قید اور 1 لاکھ ریال جرمانے کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ اس کا لائسنس بھی منسوخ کردیا جائے گا۔

وزارت صحت نے واضح کیا کہ بغض فارماسسٹ اس پابندی کا احترام نہیں کررہے، جو اب مسلسل حکومت کی نظروں میں رہیں گے۔

وزارت صحت نے کہا کہ بسا اوقات ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر اینٹی بائیوٹک کا استعمال منفی اثرات کا باعث بنتا ہے اس سے سعودی اور غیر ملکی صارفین کو بچانے کے لیے پابندی لگائی گئی ہے۔

The post اینٹی بائیوٹک ادویات کی فروخت پر پابندی عائد appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2OS2hht
via IFTTT

No comments:

Post a Comment