فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Saturday, December 21, 2019

آج اسلام آباد میں تاریخ کا سب سے بڑا کشمیرمارچ ہوگا: سراج الحق

سراج الحق

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ آج دارالحکومت میں تاریخ کا سب سے بڑا کشمیر مارچ ہورہا ہے، لاکھوں پاکستانی اسلام آباد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کھڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ آج کے اس مارچ سے حکمرانوں کے ضمیر کو بھی جھنجھوڑنا ہے، کشمیر مقامی سیاسی مسئلہ نہیں بلکہ امت مسلمہ کا مسئلہ ہے، قومی کاز کے لیے ہم سب کچھ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بےبس حکمرانوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ اپنی اداؤں پر غور کریں، چارٹرڈ آف ڈیمانڈ ہم نے تیار کیا ہے آج پیش کریں گے، ہم نے دو باراسلامی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا تھا پر ہو نہ سکا، انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس ایجنڈے میں شامل ہے مناسب وقت پر کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت پرویزمشرف کو چھوڑیں وہ قصہ پارینہ ہے۔

خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاؤن کو 140 دن ہو گئے، مظلوم کشمیری اپنے گھروں میں محصور ہیں، اشیاے خورونوش کی شدید قلت کا سامنا ہے، وادی میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز مسلسل معطل جا رہی ہیں، جب کہ قابض فورسز کا گھر گھر چھاپے مارنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

The post آج اسلام آباد میں تاریخ کا سب سے بڑا کشمیرمارچ ہوگا: سراج الحق appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2QdUgTm
via IFTTT

No comments:

Post a Comment