فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Saturday, December 21, 2019

مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے لیے ایجنڈا جاری

اسلام آباد: مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے لیے 16 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، یہ اجلاس کل اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس کل سولہ نکاتی ایجنڈے کے ساتھ منعقد ہوگا، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اجلاس میں شرکت کریں گے، چیف سیکرٹریز کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں سی سی آئی کی سالانہ رپورٹ 2016 اور 2017 منظوری کے لیے پیش کی جائے گی، صوبوں کو پانی کے خالص منافع پر عمل درآمد کے فارمولے پر بحث ہوگی، اجلاس میں پیٹرولیم پالیسی 2012 کے ترمیمی مسودے کی منظوری کا بھی امکان ہے۔ ایل این جی درآمد کا معاملہ بھی مشترکہ مفادات کونسل کے ایجنڈے میں شامل ہے، حویلی شاہ بہادر اور بلوکی پاور پلانٹس کی نج کاری کی سمری کونسل کو بھجوا دی گئی ہے، اوگرا ترمیمی آرڈیننس 2002 بھی سی سی آئی اجلاس میں زیر بحث آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  صدر پاکستان نے8رکنی مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کردی

اے آر وائی نیوز کے مطابق تیز ی سے بڑھتی ملکی آبادی پر قابو پانے کا معاملہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے، پانی کی تقسیم کے معاہدے پر اٹارنی جنرل کی سفارشات کو ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے صوبوں کو فنڈز کی غیر قانونی منتقلی کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا، اور سندھ کی جانب سے ایف بی آر کی غیر قانونی اور غیر آئینی کٹوتی کی سمری بھی اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

سی جے ہائیڈرو پاور منصوبے کے این او سی کا معاملہ اجلاس میں زیر بحث آئے گا، چیئرمین واپڈا اور ارکان کی تقرری سے متعلق مسودہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا، ایل پی جی کی پیداوار پر وزارتِ پیٹرولیم کو رائلٹی کا معاملہ ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے، قدرتی وسائل کی تقسیم پر آرٹیکل 158 اور 172 پر عمل کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔ متبادل توانائی پالیسی 2019 منظوری کے لیے پیش کی جائے گی، پاکستان کی مردم شماری کے نتائج کا نوٹی فکیشن بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

The post مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے لیے ایجنڈا جاری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2SgS3cE
via IFTTT

No comments:

Post a Comment