فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Friday, December 20, 2019

مشہور جامعہ کا امتحانی سسٹم ہیک، نتائج میں ردوبدل کی کوشش

ریاض : پولیس نے شاہ فیصل الیکٹرانک یونیورسٹی کا سسٹم ہیک کرکے طلباء کے امتحانی نتائج میں رد و بدل کرنے والے شخص کو گرفتار کرکے عدالت کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی مشہور شاہ فیصل ای یونیورسٹی کے سسٹم کو ہیک کرنے والا گرفتار کرلیا گیا جس نے نجی الیکٹرانک معلومات سے فائدہ اٹھا کر سسٹم ہیک کیا تھا۔

سعودی محکمہ استغاثہ کے ترجمان ڈاکٹر ماجد الدسیمانی نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ہمارے ادارے کے متعلقہ اہلکاروں نے تحقیقات کرکے اس بات کی تصدیق کرلی تھی کہ انفارمیشن کرائمز کے ایک دلدادہ نے ای یونیورسٹی کے سسٹم کو ہیک کیا۔

ترجمان محکمہ استغاثہ نے بتایا کہ ہیکر نے یونیورسٹی سے متعلق معلومات دیکھیں، طلباء کے رزلٹ تک رسائی حاصل کی اور اس میں رد وبدل کیا۔

الدسیمانی نے بتایا کہ پبلک پراسیکیوشن نے تجزیہ کرکے اس بات کا پتہ لگا لیا ہے کہ ہیکر نے ہیکنگ کے لیے کس طرز کا مجرمانہ طریقہ کار اختیار کیا، ہمارے ماہرین ہیکنگ میں ملوث افراد کا پتہ لگانے کے لیے فوجداری سراغرسانی کے سائنٹفک طور طریقوں سے کام لے رہے ہیں۔

الدسیمانی نے توجہ دلائی کہ سعودی ای یونیورسٹی کے سسٹم کی ہیکنگ میں استعمال ہونے والے تمام آلات کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور ہیکر کو خصوصی عدالت کے حوالے کردیا گیا۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ اینٹی انفارمیشن کرائم قانون کی روشنی میں ملزم کو قرار واقعی عبرتناک سزا دے۔

The post مشہور جامعہ کا امتحانی سسٹم ہیک، نتائج میں ردوبدل کی کوشش appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2EDPc5u
via IFTTT

No comments:

Post a Comment