فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Tuesday, January 28, 2020

سندھ میں یوتھ منسٹر ہی نہیں، نوجوان کہاں جائیں: عثمان ڈار

کراچی: وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ایک بار پھر سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سندھ کا حال یہ ہے کہ صوبے میں یوتھ منسٹر ہی نہیں۔

وہ اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کر رہے تھے، عثمان ڈار نے کہا کہ سندھ میں یوتھ منسٹر نہیں ہے، کراچی اور سندھ کے نوجوان بڑی تعداد میں ہیں، وہ کہاں جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے علاوہ دیگر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ وزیر اعظم کے ساتھ ایک پیج پر ہیں، لیکن سندھ کے وزیر اعلیٰ وزیر اعظم کے ساتھ ایک پیج پر نہیں، دیگر صوبوں میں آئی جی تبدیل ہوئے تو اتفاق سے کیے گئے، یہاں صورت حال ویسی نہیں، سندھ حکومت بار بار اٹھارویں ترمیم کے پیچھے نہ چھپے۔

عثمان ڈار نے کہا کہ ریلوے کا خسارہ 40 ارب تھا جو شیخ رشید 32 ارب روپے پر لے آئے، پی ٹی آئی حکومت تباہ حال اداروں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کی کوشش کر رہی ہے، پی آئی اے بھی خسارے کا شکار تھی جسے ٹھیک کر رہے ہیں۔

اداروں کی تباہ حالی کے بارے میں ان 2 پارٹیوں سے پوچھا جائے جو 35،40 سال سے جو حکمرانی میں رہیں۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے کراچی میں دو دن قبل نوجوانوں کو قرضے دینے کا ایک پروگرام لانچ کر دیا ہے، کامیاب جوان پروگرام کی افتتاحی تقریب میں نوجوانوں کو قرضے بھی دیے گئے، عثمان ڈار نے کہا کہ جیسے ہی اسکیم کا آغاز ہوا تو 15 دن میں ساڑھے 12 لاکھ نوجوانوں نے درخواست دی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2U3s74X
via IFTTT

No comments:

Post a Comment