فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Tuesday, January 28, 2020

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ، گیس کی قیمت میں اضافے کی سمری زیرغورآنے کا امکان

اسلام آباد : اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں گیس کی قیمت میں اضافہ زیرغورآنے کا امکان ہے، گھریلوصارفین سمیت مختلف شعبوں کے لیےگیس کے نرخ بڑھائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی سربراہی میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا ، اجلاس میں 6نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا جبکہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری زیر غور آنےکاامکان ہے ، جس کے بعد ،گھریلوصارفین سمیت مختلف شعبوں کےلیے گیس کےنرخ میں اضافہ متوقع ہے۔

اجلاس میں ملک میں مہنگائی، اشیا ضروریہ کی طلب ورسد کا جائزہ لیا جائے گا اور کاٹن پالیسی پر جامع بریفنگ بھی دی جائےگی جبکہ ایچ بی ایف سی کے حصص کی فروخت کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان مورگیج ری فنانس کمپنی کے لیے ایک کروڑ ڈالر کی منظوری اور وزارت خزانہ کے لیے 8 کروڑروپے کی ضمنی گرانٹ منظور ہونے کا امکان ہے جبکہ ای گورننس پروگرام کے لیے 10کروڑروپے کی ضمنی گرانٹ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

گذشتہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں 3 لاکھ ٹن گند م درآمد کرنے کی اجازت دی تھی ، گندم کی پہلی کھیپ 15 فروری تک آنے کا امکان ہے۔

ای سی سی نے ملک میں سستی کھاد کی فراہمی کیلئے اقدام اٹھاتے ہوئے کھادکی بوری پرعائد400 روپےجی آئی ڈی سی کی چھوٹ دینےکی منظوری دی تھی، ای سی سی کےفیصلےسے کاشتکاروں کو سستی کھاد مل سکے گی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2tPRm0d
via IFTTT

No comments:

Post a Comment